اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ڈاکٹر شہنواز عالم خان کی حمایت میں اجلاس!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 24 August 2018

ڈاکٹر شہنواز عالم خان کی حمایت میں اجلاس!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/اگست 2018) سرزمین شبلی فاطمہ گرلس کالج داؤد پور اعظم گڑھ میں حلقہ اتر پردیش سے ccim ممبر شپ کے تعلق سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جسکی صدارت شہرہ آفاق طبیب جناب حکیم خورشید صاحب علیگ نے فرمائی، مہمان خصوصی جناب حلیم اجمل صاحب پرنسپل ابن سینا طبیہ کالج بیناپارہ نے شرکت کی.
 اس اجلاس میں کثیر اطباء خصوصاً اطباء اعظم گڑھ، مئو، جون پور، بلیا، گورکھپور، بنارس، بستی، سدھارتھ نگر، بلرام پور و قرب و جوار کے اطباء نے بڑی تعداد میں بڑے حوصلہ کے ساتھ شرکت کی
حکیم خورشید صاحب نے اپنے صدارتی کلمات میں فرمایا کہ ڈاکٹر شہنواز کو میں زمانہ طالب علمی سے جانتا و پہچانتا ہوں، ڈاکٹر شہنواز کے اندر جو حوصلہ وخلوص طب یونانی کے تئیں پاتا ہو اور امیدواروں میں دور تک نظر نہیں آتی، میری دیرینہ خواہش تھی کہ ڈاکٹر شہنواز میدان طب میں طب کے جانباز سپاہی بن کر میدان میں آئیں، آج اللہ نے وہ موقع ہمیں دے دیا تو ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ڈاکٹر شہنواز کو کثیر ووٹوں سے کامیاب بنائیں، آپ سب یہ الیکشن خود ذاتی طور پر لڑیں یہ لڑائی فرد واحد کی نہیں بلکہ ہر اس شخص کی ہے جسکی آنکھوں میں طب یونانی کے روشن مستقبل کا خواب سجا ہے، تمام شرکائے مجلس نے بیک زبان حکیم صاحب کی آواز پر لبیک کہا  اور یہ عہد کیا کہ اس الیکشن کو ہم فرداً فرداً ڈاکٹر شہنواز کی کامیابی کے لئے تمام حکماء اترپردیش کے در پر جائیں گے، ہم سب متحد ہو کر ڈاکٹر شہنواز کو ان شاء اللہ  کامیاب بنائیں گے.
اس اجلاس میں خصوصی شرکت کے لئے مشہور قلم نویش اصلاحی ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بانی ممبر حکیم نازش احتشام صاحب دہلی تشریف لائے اور مکمل تعاون کا اعلان کیا، سماج وادی پارٹی اتر پردیش کے شعبہ اقلیت ممبر ڈاکٹر اسد ادریس نے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ ووٹ اور سپورٹ کا اعلان کیا.
ڈاکٹر عبد الباری صاحب بستی، ڈاکٹر فرحان علوی مظفر نگر، ڈاکٹر سید سلمان لکھنو، ڈاکٹر پرویز سدھارتھ نگر، ڈاکٹر احسان اللہ اترولیہ، ڈاکٹر عبد الرشید ممبئی، ڈاکٹر محمد حماد مئو،ڈاکٹر بختیار مسعود عثمانی سدھارتھ نگر نے بذریعہ فون ڈاکٹر شہنواز کے قدم بہ قدم سے ملاکر چلنے اعلان کیا.