اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مہراجگنج: موضع بیجناتھ پور عرف چرکا اڈہ بازار میں ایک عظیم الشان پروگرام کے انعقاد کا اعلان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 25 August 2018

مہراجگنج: موضع بیجناتھ پور عرف چرکا اڈہ بازار میں ایک عظیم الشان پروگرام کے انعقاد کا اعلان!

ایم اے خان
ـــــــــــــــــ
 آنند نگر/مہراجگنج(آئی این اے نیوز 25/اگست 2018) گزشتہ دن موضع بیجاتھ پور میں واقع مسجد بلال میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تمام شوری کے ممبران کی موجودگی میں ایک پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی کے اتفاق رائے سے 27اگست بروز سوموار کو طے پایا، جس میں ہندوستان کے مشہور شخصیات کی شرکت متوقع ہے، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عزیر احمدالقاسمی حفظہ اللہ جنرل سکریٹری مرکزی جمعیت علماء ہند کی بھی شرکت ہوگی.
میٹنگ میں مولانا مرتضی قاسمی، حافظ ابوالکلام،.مولانا انوار الرحمٰن قاسمی، مولانا محمد حنیف، قاری محمد عالم فرقانی، حاجی محمد شمشاد، پرویز خان، حافظ شمشیر عادل وغیرہ شریک رہے.
آخر میں مولانا مرتضی قاسمی صاحب کے دعاء پر میٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی.