اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں کی اطباء جون پور سے رابطہ مہم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 26 August 2018

ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں کی اطباء جون پور سے رابطہ مہم!

عبدالرحیم
ــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/اگست 2018) ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں نے سی سی آئی ایم ممبرشپ کی انتخابی مہم میں تیزی لاتے ہوئے اترپردیش کے اضلاع کا ہنگامی دورہ شروع کر دیا ہے، کل اس سلسلے میں اطباء جون پور سے انہوں نے انفرادی اور اجتماعی ملاقاتیں کیں، طے شدہ پروگرام کے مطابق بادشاہ پور، ظفر آباد، بدلا پور اور جون پور شہر میں یونانی ڈاکٹروں سے اجتماعی ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یونانی پریکٹشنرز کو درپیش مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات بتایا،
انہوں نے کہا کہ صوبے میں یونانی ڈاکٹروں کو جن مسائل کا سامنا ہے، وہ ان سے بخوبی واقف ہیں، انہیں حل کرنے کے لیے وہ ماضی میں بھی جد و جہد کرتے رہے ہیں، انتخاب میں کامیابی کے بعد سی سی آئی ایم کے پلیٹ فارم سے بھی وہ ان کوششوں کو جاری رکھیں گے، انہوں نے حکومت کے جانبدارانہ رویے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یونانی فزیشنز کے لیے مساوی حق کی لڑائی میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، آئندہ بھی انہوں نے یہ سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے. ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں کے خیالات سے آگاہی کے بعد جون پور کے تمام سرکردہ طبیبوں نے انہیں ہر سطح پر اپنے تعاون کی یقین دہانی کی اور ان اس جد و جہد میں ان کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا.
 ڈاکٹر عبدالسلام، ڈاکٹر قمر عباس، ڈاکٹر شمیم احمد، ڈاکٹر فریدی، ڈاکٹر عبد اللہ، ڈاکٹر حسان، ڈاکٹر غلام ربانی، ڈاکٹر عرشی اور ڈاکٹر دانش وغیرہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں صاف ستھری شبیہ رکھتے ہیں اور بڑی جرات و بے باکی سے انہیں اپنی باتیں رکھنے کا سلیقہ آتا ہے، لہذا سی سی آئی ایم کی ممبر شپ کے لیے وہ نہایت موزوں امیدوار ہیں،ہم سب اس مہم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.