ابو امامہ قاسمی
ــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 13/اگست 2018) آل انڈیا تحریک عوام ہند کا تعلیمی بیداری مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں آل انڈیا تحریک عوام ہند کے زیر اہتمام مولانا مختار کی نگرانی میں رشیدیہ مسجد سنو مارکیٹ پوجاکالونی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جسمیں قرب و جوار کے ائمہ مساجد وذمہ داران مدارس کے علاوہ دانشوران قوم وملت وسماجی شخصیات تشریف لائی اور مفید مشوروں سے نوازا.
آل انڈیا تحریک عوام ہند کے اغراض و مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک کمیٹی عمل میں آئی جس کا کام اپنی مسجد یا مدرسوں کے اطراف کا سروے کرکے مسلم بچوں اور بچیوں کو متعلقہ مسجد یا مدرسوں سے جوڑنا اور تعلیمی حالت کو مستحکم کرنا ہے، اس میٹنگ میں مہمان خصوصی فاضل نوجواں مفتی فہیم الدین رحمانی قاسمی بطور خاص موجود رہے مفتی موصوف نے تحریک عوام ہند کے اقدام اور اسکی عملی جدو جہد کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے وقت کی اہم ضرورت بتایا نیز ہر خواص و عام سے تحریک عوام سے منسلک ہونے اور تحریک کا دامے درمے قدمے سخنے تعاون کی مخلصانہ اپیل کی اس دوران انہوں نے تعلیمات اسلام اور قرآن کے پیغام کو پیغام کو امت مسلمہ کے لئے ہدایت کا اور کامیابی کا راستہ بتایا انہوں نے کہا کہ مزہب اسلام اور اسکی تعلیم ایک ابدی ہے جسکو اپنی زندگیوں میں شامل کرنا انتہائی ضروری ہے لیکن عصری علوم بھی ہمارے لئے ضروری ہے تاکہ اسکے ذریعہ ہم ہر میدان میں اور محکمہ میں کامیابی حاصل کرسکیں. میٹنگ میں مفسر قرآن حضرت مولانا اسماعیل صاحب اساروی رحمت اللہ علیہ کے سانحہ وفات پر اظہار تعزیت پیش کی گئی مشترکہ علماء نے کہا کہ مرحوم ایک نیک صفت عالم دین اور ولی کامل بزرگ تھے اور محقق وقت بھی تھے انکے اس دار فانی سے رخصت ہوجانے کے بعد علمی دنیا سوگوار ہے باالخصوص انکا انتقال ملت کے لئے عظیم خسارہ ہے لہٰذا انکی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائیگا اللہ تعالی حضرت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین. تعزیت پیش کرنے والوں میں مولانا ذکاؤ اللہ ندوی مولانا شوکت علی قاسمی، مولانا یاسین صدیقی قاسمی سکریٹری آل انڈیا تحریک عوام ہند، مولانا نظام الدین قاسمی مہتمم جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی، قاری عبد الواجد اساروی، مولانا ابوبکر مظاہری، مولانا مختار امام و خطیب رشیدہ مسجد مفتی اسرار الحق بڈھانوی، مولانا شکرالدین سابق استاذ حدیث دارالعلوم حسینیہ تاؤلی قاری گلزار دہلی، خانقاہ تھانوی کے معروف عالم دین مولانا سید بلال حسین تھانوی، مفتی محمد حسن القاسمی، مفتی محمد فرقان قاسمی، مولانا انتظار قاسمی پاوی، مفتی تقی القاسمی، مولانا دلشاد مظاہری، مولانا ناظم قاسمی، مولانا عباس کیرانوی، مفتی محمد مرسلین قاسمی، قاری عبد الجبار بہٹہ حاجی پور، قاری فیض الدین عارف، قاری محمد عرفان علیمی ناظم اعلیٰ فیض الاسلام چروڑی، قاری محمد فرمان، مفتی راغب ضیاء مظاہری، مولانا احمد علی قاسمی، قاری مسرور، قاری انشاءاللہ، قاری اختر کے نام قابل ذکر ہیں.