اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آسام کے چالیس لاکھ سے زائد شہریوں کا نام شامل نہ ہونا افسران کی لاپرواہی کا نتیجہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 5 August 2018

آسام کے چالیس لاکھ سے زائد شہریوں کا نام شامل نہ ہونا افسران کی لاپرواہی کا نتیجہ!

مولانا محمد علی نعیم رازی
ـــــــــــــــــــــــــ
نجیب آباد(آئی این اے نیوز 5/اگست 2018) نوجوان عالم دین خادم ملت مولانا محمد علی نعیم رازی نجیب آبادی نے آسام معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آر سی کی حتمی ڈرافٹ فہرست میں آسام کے چالیس لاکھ سے زائد شہریوں کا نام شامل نہ ہونا افسران کی لاپرواہی ہے اور یہ ایک اہم اور سنجیدہ مسئلہ ہے، اس کی وجہ سے ملک کے سماجی، معاشرتی اور جغرافیائی حالات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے، اس لیے ملک کی مرکزی وریاستی سرکاریں کسی بھی طرح کا قدم اٹھانے سے پہلے اس کے انسانی پہلو کو ہر گز نظر انداز نہ کریں ۔
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اسکی ہمنوا دیگر تنظیمیں اس معاملے کو طول دیکر ملک کا ماحول مشتعل کرنا چاہتی ہیں جس کے ذریعہ عام انتخابات میں فائدہ حاصل کرنا مقصد ہے عوام کو ان سے ہوشیار رہنا ہوگا ۔
مولانا رازی نے آسام کے لوگوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ہمت نہ ہاریں، جو صورت حال بھی پیدا ہوئی ہے، اس کوقانونی طور سے درست کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔جن لوگوں کا نام نہیں آیا ہے وہ سنجیدگی کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کریں اوربنیادی معلومات و دستاویزات مہیا کرائیں، اس کے لیے جہاں بھی عذرداری کی ضرورت ہو، اس میں ہرگز تساہلی نہ برتیں، انہوں نے کہا کہ میں آسام کے تعلیم یافتہ طبقہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ حضرات اپنا دینی و ملی فریضہ سمجھتے ہوئے متاثرین کے لیے کاغذات کی تیاری اور عذرداری میں تعاون پیش کریں.