از: محمد عظیم فیض آبادی دارالعلوم النصرہ دیوبند
9358163428
ــــــــــــــــــــــــــ
کچھ لوگوں کو میڈیا میں بنے رہنے کا شوق اور شہرت کی ہوس اس حد تک ہوتی ہے کہ وہ کبھی بھی کچھ بھی بک دینے میں ذرا بھی تامل نہیں کرتے وہ جو بھی بولتے ہیں اس کے پس منطر پر بھی شاید غور نہیں کرتے بولنے کے بعد ہوسکتاہے سوچتے ہوں.
انہیں لوگوں میں سے سبرامنیم سوامی بھی ہیں جو اس طرح کے بے تکے بیان دیتےرہتے ہیں ابھی کل انھوں نے چلتے چلتے ایک بیان داغ دیا کہ پاکستان کے عمران خان کی تاج پوشی تقریب میں شرکت کرنے والے غدار ہیں، بھارت واپسی پر ایسے لوگوں پر غداری کا مقدمہ درج ہو عمران خان کی 11اگست کو ہونے والی تاج پوشی تقریب میں ہندوستان سے اداکار عامر خان (پہلے ہی جو کسی وجہ سے شرکت سے معذرت کرچکے ہیں) ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو ، مشہور کرکٹر سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھوکو مدعو کیا گیا ہے یہ وہ نام ہیں جن کی کرکٹ کے حوالے سے ملک میں بڑی خدمات ہیں اور عمران خان بھی پاکستان کے بڑے کامیاب کپتان رہ چکے ہیں ظاہر ہے عمران خاں کرکٹر پہلے اور سیاستدان بعد میں ہیں اس لئے شاید کرکٹرس کو اپنی تقریب مدعو کرنے پر زیادہ توجہ دی ہے.
ملکوں کا اس طرح کی رسومات ہیں کہ وزیر اعظم اپنی حلف برداری تقریب میں دنیا کے معزز ترین لوگوں کو مدعو کرتا ہے.
اب سوال یہ ہے کہ اگر یہ شخصیات عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرتی ہیں تو کیا وہ غداری کے مرتکب ہو جائیں گے ؟
اورہندوستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان انتخابات کا خیر مقدم کیا ہے تو کیا وزارت خارجہ اور اسکا عملہ بھی غداری کے زمرے مین شامل ہوگا ؟
کیا اس پر بھی غداری کامقدمہ درج ہوگا ؟
ابتدائی خبروں کے مطابق مودی جی (جو کچھ لوگوں کے مطابق ملک کےوزیر اعطم ہیں ، اگرچہ بعض لوگ جنتاکے بجائے evm کے وزیر اعظم گردانتے ہیں )بھی شرکت کرسکتے ہیں تو کیا ان کی شرکت بھی غداری کہلائے گی ؟ کیا سوامی جی ان پر بھی مقدمہ درج کرانے کی جراءت کریں گے.
سوال یہ ہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت غداری کیوں ہے ؟ عمران خان کی وجہ سے یا پاکستان کی وجہ سے اگر عمران کی وجہ سے ہے تو یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ عمران نےتو فتح کے بعد ہی ہندوستان کے ساتھ خیرسگالی ، امن وامان کی بھالی اور بات چیت کے آغاز کی طرف اشارہ دیا.
اور اگر پاکستان کی وجہ سے سوامی جی نےکہاں ہے جیساکہ ظاہر ہے تو پھر سوامی جی بتائیں کہ نواز شریف کو دعوت دینے والا اور نواز شریف کی بریانی اڑانا غداری کے زمرے میں آئےگا کہ نہیں ؟