اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: مدرسہ سراج العلوم میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 29 August 2018

اعظم گڑھ: مدرسہ سراج العلوم میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد!

محمد عارض اصلاحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اگست 2018) اس طرح کے ثقافتی پروگرام طالب علموں کے لئے ایک علمی ورکشاپ کی حیثیت رکھتے ہیں جہاں انہیں محدود درسی معلومات کے علاوہ بہت کچھ جاننے اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے مذکورہ بالا خیالات کا اظہار ڈاکٹر نسیم صاحب نے بروز سنیچر کو کرولی خرد میں واقع مدرسہ سراج العلوم میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا۰
پروگرام کے مقرر خاص شیخ التفسیر مولانا عمر اسلم اصلاحی صاحب نے اپنی گفتگو کی ابتدا اس شعر "گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں، وہ طفل کیا گریں گے جو گھٹنوں کے بل چلے" سے کی، انہوں نے کہا کہ ہم جس مذہب(مذہب اسلام) سے تعلق رکھتے ہیں اس کی بنیاد علم ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حصول علم کو سارے مسلمانوں پر فرض قرار دیا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ تعلیم کے معاملے میں مسلمان جتنے پیچھے اس وقت ہیں شائد ہی کوئی قوم ہو، تعلیم کے میدان میں ہم جس قدر پچھڑتے چلے جائیں گے ہماری تنزلی بڑھتی چلی جائے گی، تعلیم کے لئے ہمیں یکسو ہونا چاہیے اور اپنے بچوں کیلئے تعلیم کا ماحول بنانا چاہیے.
 واضح رہے کہ 26/جون کو کرولی خورد میں ایک عظیم الشان انعامی سیرت کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں اعلی کارکردگی پیش کرنے والے محمد عبد الملک، حافظ شفیع اللہ، محمد انظر کو بالترتیب ۲۵۰۰،۲۰۰۰،۱۵۰۰ اور ساتھ ہی دس طلبہ وطالبات کو تشجیعی انعام کے طور پر دو دو سو روپئے سے نوازا گیا.
 اس موقع پر ڈاکٹر علیم صاحب، محمد حامد اصلاحی اور محمد عدنان اصلاحی نے اپنے تاثرات پیش کئے، اس پروگرام کے آرگنائزر مولانا محمد رشاد احمد صاحب اصلاحی استاذ مدرسة الاصلاح نے اس طرح کے پروگرام کراتے رہنے کا عزم کیا.