اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اف، اے اہل سریاں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 28 August 2018

اف، اے اہل سریاں!

نگر پالیکا اور متعلقہ حکام کی بے حسی، عام راستوں اور مین روڈ کی خستہ حالی کا رونا۔

ایم ایس ایس اعظمی
ــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/اگست 2018) یہ چند تصاویر ہیں، جو محلہ سریاں مبارک پور کی موجودہ صورت حال پر رونا رو رہی ہیں اور زبان حال سے نگر پالیکا مبارک پور اور متعلقہ حکام کی بے حسی، بل کہ بھ حیائی کو کھلے ثبوت کے طور پر پیش کررہی ہیں، یہ تصویریں اہل سریاں کے دلوں کی تکلیفوں کی عکاسی کررہی ہیں جو ان کو مہینوں سے در پیش ہیں۔ یہ تصویریں ان مہمانان کرام کی تکلیف وکرب کی واضح علامت ہیں جنہوں نے سریاں کا دورہ کیا ۔
 نگر پالیکا اور متعلقہ حکام کے وکاس کو کیا کہا جائے، کہنے کو تو کام شروع وجارہی بھی ہے، لیکن سریاں کے لوگ اس وقت برسات کے موسم میں جن پریشانیوں کو جوجھ اور جھیل رہے ہیں وہ انھیں سے پوچھنے کے لائق ہے۔
 بل کہ باہر کے ان افراد سے پوچھا جائے جو ادھر حال ہی میں نہ چاہتے ہوئے بھی سریاں گئے ہوں، وہ حقائق کی روشنی میں بتائیں گے کہ اس وقت حکومت اور انتطامیہ کی طرف سے اہل سریاں پر کتنا بڑا ظلم ہورہا ہے۔
 صرف ظلم یہی نہیں ہے کہ کسی کو مارا جائے، سریاں کی موجودہ صورت حال بھی کسی ظلم سے کم نہیں، بل کہ تاریخ کا بد ترین ظلم ہے جس کو اہل سریاں ومتعلقین سریاں کبھی بھی بھول نہیں سکتے۔۔
 کتنے دنوں سے کام چل رہا ہے، لیکن کام کی سست رفتاری دیکھنے کے قابل ہے، ادھر بقر عید کے موقع سے یہاں کے لوگوں کو جو پریشانیاں اٹھانی پڑی ہیں وہ ناقابل بیان ہیں۔
 یہ تصویریں سریاں کے صرف ایک مخصوص راستے کی ہیں، جو کہ مبارک پور سے سریاں کو ملاتا ہے، اور مبارک پور سے سریاں جانے کے لیے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
 چلیے نوجوان طبقہ کسی نہ کسی طرح راستے سے گزر کر پار ہوسکتا ہے، لیکن عمر دراز افراد اور پردہ نشین خواتین ۔ ذرا ان عورتوں سے پوچھا جائے جو یہاں کسی غلطی کی وجہ سے آگئی ہوں کہ انھوں نے حکام کو کتنی دعا دی ہوگی۔۔۔۔۔
 اب تو یہ کہا جانے لگا ہے کہ اگر یہی صورت حال رہی تو سریاں میں کوئی شادی کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا۔
 اور تو اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رکشہ چالک لوگ،،،،، خدا ان پر رحم کرے،،،،،، اگر کسی نے سریاں جانے کے لیے کہہ دیا تو پھر خیر نہیں۔
 ایسی صورت حال میں جہاں صرف پریشانیاں اور مصیبتیں ہیں نگر پالیکا اور متعلقہ حکام کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، ویسے یہاں کے لوگوں نے موجودہ چیئرمین کو جتانے کے لیے جی جان سے محنت کی تھی، لیکن اس کا صلہ یہ کہ راستہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں۔
 کم از کم فوری طور پر مٹی اور اینٹ ڈلوا کر اور پانی نکلنے کا راستہ کنارے سے بنا کر راستہ کو چلنے کے قابل تو بنایا جاسکتا ہے، کاش کہ یہ بات انتظامیہ تک پہنچے اور وہ اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے کی کوشش کرے۔