اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسلام کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے سب سے مؤثر ذریعہ تقریر: مولانا توقیر احمد قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 11 August 2018

اسلام کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے سب سے مؤثر ذریعہ تقریر: مولانا توقیر احمد قاسمی

دیوبند(آئی این اے نیوز 11/اگست 2018)  دارالعلوم دیوبند میں طلبۂ تمل ناڈو (مدراس) کی انجمن الندوۃ القاسمیہ کے زیر اہتمام عظیم الشان افتتاحی پروگرام کا انعقاد بعد نماز عشاء کیا گیا، جس کی صدارت دارالعلوم دیوبند کے شعبۂ انگریزی زبان و ادب کے استاد اور نگراں مولانا توقیر احمد قاسمی نے کی، مولانا توقیر احمد قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ دوسروں تک اسلامی تعلیمات اور پیغامات پہنچانے کے لیے بنیادی طور پر تین ذریعے ہیں، تدریس،تحریر اور تقریر مگر ان میں سب سے مؤثر ذریعہ
تقریر ہے، اس لیے کہ اس کا نتیجہ سحر انگیز طور پر فورا ہی برآمد ہوتا ہے، ماضی میں اس کی بہت سی مثالیں موجود ہیں حضرت قاری طیب صاحب ؒ کا ایک مشہور واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ قاری صاحب ممبئی تشریف لے گئے تو کچھ محبین حضرات نے کہا کہ قاری صاحب کو تقریر نہیں کرنے دیں گے اس لیے کہ یہ گستاخ رسول ہیں تو قاری صاحب نے کہا کہ سیرت پر تقریر کریں گے اور اسی موضوع پر تقریر شروع کردی اور ایسی اثر انگیز تقریر کی کہ لوگ پندرہ دن تک سنتے رہے اور قاری صاحب اسی موضوع پر تقریر کرتے رہے اسی وجہ سے قاری طیب صاحب ؒ کو فاتح ممبئی کہا جاتا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا بھی ہے ایک مرتبہ ان کا خطاب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں رکھا گیا تو کچھ طلبہ نے مخالفت کی کہ انہیں یہاں تقریر نہیں کرنے دیں گے اس موقع پر سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ چند آیتیں تلاوت کرکے سنا دیتا ہوں ،طلبہ راضی ہو گئے اور حضرت نے مسحور کن آواز میں تلاوت کی ،اس کے بعد کہا کہ اس کا ترجمہ کردوں ؟ طلبہ راضی ہوگئے اور انہوں نے ترجمہ بھی کر دیا اس کے بعد کہا کہ تھوڑا سا مطلب بیان کردوں ؟ طلبہ نے کہا کر دیجیے اس کے بعد حضرت نے مطلب بیان کرنا شروع کیا تو عشاء کے بعد پروگرام شروع ہوا تھا مطلب بیان کرتے کرتے فجر کا وقت ہو گیا مگر طلبہ سنتے رہے یہ ہے تقریر کا جادو اسی لیے طلبہ کو انجمن سے وابستہ ہوکر خطابت سیکھنی چاہیے تاکہ بہتر طریقہ سے پوری دنیا میں اسلام کی ترجمانی کرسکیں ،اور ساتھ ساتھ تعلق مع اللہ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اس لیے کہ ہمارے پڑھنے پڑھانے کا بنیادی مقصد یہی ہے ۔
پروگرام کا اختتام صدر اجلاس مولانا توقیر احمد قاسمی کی دعا پر ہوا ۔