اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: طلبہ یونین چناؤ بند ہونے کی خبر ملتے ہی چھاتر نیتاؤں نے کیا کالی پٹی باندھ کر احتجاج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 11 August 2018

طلبہ یونین چناؤ بند ہونے کی خبر ملتے ہی چھاتر نیتاؤں نے کیا کالی پٹی باندھ کر احتجاج!

حافظ ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این  اے نیوز 11/اگست 2018) طلبہ یونین چناؤ کو زیادہ بڑھاوا نہ دیے جانے اور بند کیے جانے کی خبر سن کر شبلی نیشنل پی جی کالج کے چھاتر نیتاؤں نے کالی پتی باندھ کر احتجاج درج کرایا، اور مطالبہ کیا کہ اگر طلبہ یونین چناؤ نہیں ہوا تو پردیش میں بڑا احتجاج کریں گے.
چھاتر نیتا سراج احمد نے کہا اس طرح کا رویہ طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہے، شارق خان اعظمی نے کہا کہ اگر طلبہ یونین چناؤ نہیں ہوا تو پردیش میں بڑا احتجاج ہوگا، وملا یادو نے کہا سرکار کا یہ رویہ بتا رہا ہے کہ سرکار آئندہ طلبہ یونین چناؤ بند کر دیگی، جو طلبہ کے ساتھ سوتیلاپن برتاؤ ہے.
اس موقع پر محمد ھلال سابق طلبہ یونین صدر شبلی کالج اعظم گڑھ، ہریکیش یادو، شوربھ سنگھ، بلال نہال، کوشک، وشال یادو، سید احتشام، ابوحمزہ، شفقت، ابوھاشم، ابھیشیک رائے، سمر پرتاپ سنگھ، ابوحاتم، محمد احمد، وویک رائے، بلال اعظمی، شمش تبریز، شہباز، انور، محمد طارق سمیت درجنوں چھاتر نیتا موجود رہے.