اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں یوم آزادی بیداری و نمائشی پروگرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 14 August 2018

قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں یوم آزادی بیداری و نمائشی پروگرام!

سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/اگست 2018) سرائے میر مین روڈ پر واقع قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کا یوم آزادی کے موقع پر بیداری و نمائشی پروگرام دن میں 2 بجے انسٹی ٹیوٹ پر منعقد ہوا، اس پروگرام کا آغاز محمّد فرقان کی تلاوت سے ہوا جبکہ نذرانہ عقیدت امان اللہ اصفہانی اور ترانہ عبدالرازق کھنڈواری نے پیش کیا۔
بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد انظر اعظمی نے کہا کہ آنے والی 15اگست کو آزادی کا سورج طلوع ہو جائے گا چہار جانب خوشیوں کے شادیانے بجنے لگیں گے، ہندوستان کا قومی پرچم ترنگا لہرایا جائے گا لیکن آج ضرورت ہے کہ ہم اس دن اپنے ان اکابرین اور اپنے ان جاں باز سپوتون کی قربانیوں کو یاد کریں جنہوں نے اس ملک کو آزاد کرانے کے لئے پھانسی کے پھندوں کو گلے لگایا اور جیل کی تاریک کوٹھریوں میں زندگی گزاری لیکن افسوس کہ آج کی نسل نو اس یادگار دن کی اہمیت و عظمت سے نا آشنا ہوتی جا رہی ہے آج ضرورت ہے کہ اس قومی اور یادگار دن کے تئیں لوگوں کو بیدار کیا جائے، مجاہدین آزادی کے تذکرے کئے جائیں، انہوں نے کہا آنے والی 15 اگست کو پرچم کشائی کا اہتمام کیا جائے، اور اس دن آزادی کا جشن خوب دھوم دھام سے منایا جائے اور کہا کہ طلبہ اس موقع پر بیداری مہم کا آغاز کر دیے ہیں، جس میں اپنے مضامین اور مختلف تختیوں پر "آزادی کی یاد دلائیں دیش ہوا آزاد " ہندو مسلم سب کو بتائیں دیش ہوا آزاد" جیسے اشعار لکھ کر سوشل نیٹ ورک اور مختلف طرح سے لوگوں کے درمیان اس قومی دن کےتئیں  بیداری لانے کی کوشش کریں گے اور ہندوستان کی موجودہ صورت حال میں آزادی کے تعلّق سے اپنے پیغام کو پہچائیں گے کس طرح سے آج آزادی کے 71 سال بعد ہندوستان کی جمہوریت اور ہندوستان کی آزاد فضا کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.
 اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے منیجر محمّد فیصل اعظمی نے کہا میں تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اس طرح کا پروگرام پیش کیا اس اہم اور قومی دن کے لئے لوگوں کو بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جو طریقہ کار طلبہ نے موجودہ وقت کے اعتبار سے تجویز کیا ہے وہ قابل مبارکباد ہے اللّه تعالی اس مشن میں کامیابی عطا فرمائے ۔آمیــن
بزم شبلی کے صدر محمّد مذکر اصلاحی نے بزم شبلی کا تعارف و کارکردگی کو پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہم طلبہ کو موجودہ وقت کے اعتبار سے تیار کرنے کے لیے امسال سے انسٹی ٹیوٹ نے بزم شبلی کا آغاز کیا ہے ہم طلبہ کو پوری جدوجہد سے اس میں تیاری کرنا چاہیے جیسا کہ بزم شبلی کا پہلا شمارہ "اسلام میں فریضہ حج شائع کیا گیا تھا اور آج دوسرا شمارہ "یوم  آزادی نمبر بھی پیش ہوا.
اس پروگرام کی نظامت محمّد افضل اعظمی نے کی اس پروگرام میں پرتیک سنگھ، محمّد اکمل، ابوالفیض، عبدالرازق اعظمی، محمّدابراہیم کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ کے تمام طلبہ نے شرکت کی، پروگرام کے اخیر میں محمّد مذکر اصلاحی نے آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔