اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حج اور قربانی اسلام کا اہم رکن ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 21 August 2018

حج اور قربانی اسلام کا اہم رکن ہے!

مولانا عبد الماجد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اللہ رب العزت نے مسلمانوں پر چند احکام واجب کئے ہیں،اور چند احکام فرض، نماز روزہ زکوۃ حج قربانی تمام عبادات اسلام کی اہم ترین ارکان میں سے ہیں، جسکا ادا کرنا مسلمانوں پر ضروری ہے،یہ مہینہ ذی الحجہ کا ہے جس میں حج ادا کیا جاتا ہے حج ایک اہم اسلامی عبادت ہے جو اسلامی سال کے اعتبار سے اسی ماہ میں ادا کیا جاتا ہے ،جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ
جو آدمی حج کر لیتا ہے وہ گناہوں سے ایسا پاک صاف ہوجاتا ہے گویا وہ آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو،دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان خانہ کعبہ جاتے ہیں اور اپنا حج ادا کرتے ہیں بڑے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنکو اللہ تعالیٰ حج بیت اللہ کی سعادت سے نواز دے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو خوشی کے طور پر دو عیدیں عنایت فرمائی ہیں،ایک عید الفطر اور ایک عید الاضحی اسلامی سال کے اعتبار سے عید الاضحی اس ماہ کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے جس کے بعد دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اللہ کے لئے قربانی کرتے ہیں ،قربانی اسلام کا اہم ترین رکن ہے،جو صاحب حیثیت پر واجب ہے قربانی کا سلسلہ ابتدائے اسلام سے جاری ہے خود نبی کریم ﷺ نے اللہ کی راہ میں ہر سال جانوروں کی قربانی پیش کی ہے،در اصل قربانی سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور فرمانبرداری کی عظیم یادگار ہے جب اللہ کے حکم پر ابراہیم علیہ السلام نے اپنے لخت جگر سیدنا اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کے لئے تیار کیا تھا اللہ تعالیٰ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ ادا بہت پسند آئی اور قرآن کریم میں اللہ نے ارشاد فرمایا کہ،،ہم نے اس قربانی کو بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے جاری کر دیا رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلہ قربانی کر نے والے کو ایک نیکی دی جاتی ہے۔یہ قربانی ،سنت ابراہیمی بھی ہے اور سنت محمدی بھی ہے ،نبی پاک ﷺ نے قربانی کی جانب خواص طور سے توجہ دلائی ہے اس لئے صاحب حیثیت مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اللہ کی راہ میں قربانی کرے ۔