آئے دن ہوتی ہے جام سے مار پیٹ، لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ای ركشہ ڈرائیوروں کی غنڈہ گردی کو روکا جائے.
جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/اگست 2018) ضلع کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ریشم نگری مبارکپور میں ای ركشہ زیادہ ہونے کی وجہ سے روزآنہ پورے قصبہ میں سڑک جام کی صورتحال برقرار رہتی ہے، اس وبا کو روکنے کے لئے نگر پالیکا کے اور مقامی پولیس کے ذمہ داروں نے کوئی پہل نہیں ہے اور تو اور ای رکشہ والوں کی غنڈہ گردی عام بات ہو گئی ہے آئے دن ای رکشہ کی غنڈہ گردی دیکھنے کو ملتی ہے جو سڑک پر چلنے والوں سے معمولی دھکا مکی ہونے پر ای ركشہ ڈرائیور کھلے عام غنڈہ گردی پر اتر جاتے ہیں.
وہیں اسی دوران منگل کی دوپہر عید الاضحی کے ایک دن پہلے مارکیٹ میں بھاری بھیڑ امنڈتی رہی اسی میں دھڑلے سے ای ركشہ ڈرائیور بھیڑ میں گھستے رہے اور دو بجے نگرپالیکا دفتر کے پاس ایک ای ركشہ ڈرائیور نے ایک لڑکے راہگیر کی جم کر پٹائی کردی، پھر کیا تھا لوگوں نے بھی مل کر غنڈہ گردی پر آمادہ ای ركشہ ڈرائیور کو بھیڑ نے جم کر دھنائی کردی، جس سے افرا تفری مچ گئی، تقریبا 20 منٹ تک پہلے کہا سنی ہوئی، مارپیٹ کے بعد جھگڑا ختم ہوا
لوگوں کا کہنا ہےکہ اگر ای ركشہ ڈرائیوروں پر کارروائی نہیں کی گئی تو کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ یہ ایک بڑا سوال ہے.
نگر پالیکا مبارکپور کے نمائندے نے وعدہ کیا تھا کہ انتخابات جیت کر سڑک جام و گڈھی گڈھا سے نجات دلائیں گے لیکن آج الٹا ہو رہا ہے کہ روڈ بارش کیوجہ سے سیلاب کے مانند ہوگئے ہیں، ساتھ ہی ای ركشہ پر کنٹرول نہ ہونے سے آئے دن مار پیٹ ہوتی ہے، لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ان سب کا حل نکالا جائے.