اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا عارف سراج نعمانی نے ٹوٹی ہوئی کانوڑ کو ٹھیک کرکے ہندو مسلم باہمی اتحاد کا پیش کیا ثبوت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 9 August 2018

مولانا عارف سراج نعمانی نے ٹوٹی ہوئی کانوڑ کو ٹھیک کرکے ہندو مسلم باہمی اتحاد کا پیش کیا ثبوت!

ابوامامہ قاسمی
ــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 9/اگست 2018) ایسے نازک وقت میں جب کہ کچھ شدت پسند لوگ ملک کی ہندو مسلم اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہو اور بطور خاص علماء کرام کو نشانہ بنایا جارہا ہو،
ایسے حالات میں آل انڈیا تحریک عوام ہند کے قومی صدر مولانا عارف سراج نعمانی نے ہریدوار سے کانوڑ لیکر لوٹ رہے خانپور کے باشندہ راہل ولد راج سنگھ، منوج ولد اجئے سنگھ کی کانوڑ دوران سفر ٹوٹ گیا اور اس سے وہ لوگ کافی رنجیدہ تھے، دریں اثنا مولانا عارف صاحب کی ملاقات ان سے ہوئی اور ان کی کانوڑ کو مستحکم کرکے نیز ناشتہ وغیرہ کرا کے ان کو رخصت کیا، جس سے وہ لوگ کافی متآثر ہوئے اور انہوں نے ان کو اپنے یہاں (خانپور) آنے کی پیش کش کی، نیز راہل بھائی نے کہاکہ اگر آج بھی ہم لوگ آپس میں مل جل کر رہیں گے تو ایک اچھا ہندوستان بن سکتا ہے، اور ایسی ہی کاوشوں سے ہمارے اندر الفت و محبت پیدا ہوسکتی ہیں.
 مولانا نے ان کو بتایا کہ ہماری تنظیم (آل انڈیا تحریک عوام ہند) ہندو مسلم کے مابین باہمی اتحاد واتفاق کا پیغام لیکر چلی ہے جو ماشاءاللہ اپنے مقاصد میں کامیاب بھی ہورہی ہیں.