علمائے کرام و قائدین ملت کی بڑے پیمانے پر شرکت متوقع، حجۃ الاسلام اکیڈمی کی چار اہم مطبوعات اور ماہنامہ’’ ندائے دارالعلوم وقف‘‘ کی دو خصوصی اشاعت کا اجراء بھی عمل میں آئے گا.
دیوبند(آئی این اے نیوز 9/اگست 2018) دارالعلوم وقف دیوبندکے صدر مہتمم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب علیہ الرحمہ کی ستر سالہ عظیم ناقابل فراموش خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے ان کی حیات و خدمات پر مؤرخہ ۱۲؍ ۱۳؍ اگست ۲۰۱۸ء بروز اتوار ، پیر دارالعلوم وقف دیوبند میں حجۃ الاسلام اکیڈمی شعبۂ بحث و تحقیق کے زیر اہتمام دو روزہ عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے،
جس میں آپ کی حیات کے مختلف گوشوں اور آپ کی خدمات کے مختلف زاویوں پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔ حجۃ الاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا ڈاکٹر محمد شکیب قاسمی نے بتایا کہ خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب علیہ الرحمہ کی ہمہ گیر ، ہمہ جہت متفقہ مسلمہ عالمی آفاقی شخصیت کی عظیم خدمات سے نسل نو کو متعارف کرانے کی غرض سے اس دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ملک کے نامور مقالہ نگار اور حضرات باحثین و محققین تشریف لارہے ہیں جو اپنے قیمتی اور وقیع مقالے پیش کریں گے جس میں حضرت علیہ الرحمہ کی حیات کے مختلف گوشوں پر تحقیقی گفتگو ہوگی اور ان کی خدمات کا مبسوط جائزہ لیا جائے گا۔ساتھ ہی اس سیمینار میں ملک کے سرکردہ علمائے کرام و قائدین ملت کی بھی بڑے پیمانے پر شرکت متوقع ہے، جو اپنے ذاتی مشاہدات و تأثرات کی روشنی میں حضرت علیہ الرحمہ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔علاوہ ازیں اس موقع پر شعبۂ بحث و تحقیق حجۃ الاسلام اکیڈمی کی چار اہم مطبوعات اور ماہنامہ’’ ندائے دارالعلوم وقف‘‘ کی دو خصوصی اشاعت کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔ پہلی کتاب’’ سیرت و شخصیت حضرت خطیب الاسلام‘‘ دو جلدیں ہیں۔ جو خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمی علیہ الرحمہ کی پہلی مفصل سوانح حیات ہے، دوسری حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب علیہ الرحمہ کی انگریزی سوانح حیات بنام "The Life and Times of Hakimul Islam Maulana Qari Mohammad Tayyib Rh" ہے، تیسری کتاب ’’نگارشات اکابر بتذکرۂ جواہر معارف حجۃ الاسلام الامام مولانا محمد قاسم النانوتویؒ ‘‘ہے، جو کہ حضرت نانوتویؒ کی خدمات پر اکابر کی نایاب تحریروں کا مجموعہ ہے، جب کہ چوتھی کتاب منہاج علم و فکر : فکر نانوتوی اور جدید چیلنجزہے، جس میں حضرت نانوتویؒ کے افکار و نظریات پر سیر حاصل گفتگو کرکے مشہور فلاسفہ و مفکرین کے افکار و نظریات سے موازنہ بھی کیا گیا ہے، مذکورہ چاروں کتب کے علاوہ ’’ماہنامہ ندائے دارالعلوم وقف‘‘ دیوبند کی دو فخریہ پیشکش خطیب الاسلامؒ اور مفکر ملت ؒ نمبر ہے، خطیب الاسلامؒ نمبر حضرت خطیب الاسلامؒ کی رحلت پر تأثراتی مضامین تعزیتی پیغامات و مکتوبات کا مجموعہ ہے، جب کہ مفکر ملت نمبر حضرت مولانا مفتی عبداللہ پٹیل صاحب کاپودرویؒ کی وفات پر لکھے گئے مضامین و مکتوبات کا مجموعہ ہے، انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر کوئی عوامی نشست یا اجلاس عام منعقدنہیں ہوگا اور نہ یہ عوامی پروگرام ہے بلکہ یہ ایک مخصوص علمی پروگرام ہے، جس میں علماء کرام اور طلبۂ مدارس بہ طور خاص شرکت کریں گے، واضح رہے کہ سیمینار کی افتتاحی نشست ۱۲؍ اگست صبح ۸؍ بجے شروع ہوگی جب کہ سیمینار کی باضابطہ پہلی نشست ۱۲؍ اگست بعد مغرب ہوگی۔ دوسری نشست ۱۳؍ اگست صبح ۸؍ بجے سے ہوگی جبکہ سیمینار کی تیسری اور آخری نشست ۱۳؍ اگست ساڑھے دس بجے صبح سے ہوگی۔ سیمینار کی مذکورہ تینوں نشستوں میں اردو کے علاوہ عربی اور انگریزی زبان میں بھی مقالے پیش کئے جائیں گے، مولانا نے بتایا کہ مقالہ پیش کرنے والوں کی اس وقت مجموعی تعداد ۱۰۰؍ سے متجاوز ہے، جب کہ بہت سے متمنیٔ شرکت تاہنوز اپنے مقالات کی تفصیلات درج کرارہے ہیں۔