اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کوٹے دار فرضی راشن کارڈ بنا کر غیر قانونی طریقے سے لے رہے ہیں راشن!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 4 August 2018

کوٹے دار فرضی راشن کارڈ بنا کر غیر قانونی طریقے سے لے رہے ہیں راشن!

ابوھاشم انصاری
ـــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/اگست 2018) لائنس ہیلپ کلب کے ممبر اور سماجی کارکن شجاعت حسین نے EO نگرپالیکا مبارکپور سے ملاقات کر قصبے میں فرضی راشن کارڈ کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ مبارکپور میں دو سے تین ہزار راشن کارڈ فرضی ہیں اور کوٹے داروں کی طرف سے غیر قانونی طریقے سے ان فرضی راشن کارڈوں پر غلہ اٹھا کرکے دھڑلے سے کالابازاری کی جا رہی ہے.
انہوں نے بتایا کہ فرضی راشن کارڈ پر غیر قانونی طریقے سے آدھار لنک کراکر راشن کارڈ سے محروم خاندان سے انگوٹھا لگواکر اس کام کو انجام دیا جاتا ہے اور فی یونٹ 5 کلو غلہ دے کر ہر ماہ کئی كنٹل سرکاری غلہ اور مٹی کے تیل کی کالابازاری کی جارہی ہے، اس پر فوراً کارروائی کرتے ہوئے EO نے نگرپالیکا کارکنان کو جانچ کرنے کیلئے خط لکھ کر  ھدایت دیا.