سیمینار کی کامیابی کیلئے اہل علم، دانشوران، طالب علم، سماجی اور سیاسی کارکنان سے شرکت کرنے کیلئے بیداری کارواں مہم تیز: مظفر کمال راشد
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 20/ستمبر 2018) پچھلے دو تین سالوں میں بہار کے امن کے ماحول کو کافی جھٹکا لگ چکا ہے اور بدامنی پھیلانے والی طاقتوں کا بول بالا بھی خوب بڑھا ہے، اقلیتی طبقہ میں خاص کر بے چینی کیفیت پائی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نئی نسل کے نوجوان جو بے راہ روی کے شکار ہورہے ہیں ان کے اندر بیداری لانے کی غرض سے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں نے متھلانچل سطح پر دربھنگہ میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں 23 ستمبرکو دن کے 10 بجے ’’بہار کی سیاست میں اُبھرتے رجحانات‘‘ کے عنوان سے سیمینار بلایا ہے، سیمینار کی کامیابی کے لئے مدھوبنی کی بیداری کارواں کی پوری ٹیم لگاتار لوگوں کے بیچ رابطہ مہم چلارہی ہے اور اس سیمینار میں خصوصی طور پر شرکت کی لوگوں سے اپیل کررہے ہیں، کارواں کے
جنرل سکریٹری شاہ عمادالدین سرور نے پریس بیان میں بتایا کہ کثیر تعداد میں مدھوبنی کے دانشوران کی سیمینار میں شرکت ہوگی، وہیں کارواں کے مدھوبنی ضلع صدر مظفرکمال راشد بھی اہل علم طبقہ خاص کر نوجوانوں کے بیچ رابطہ مہم چلارہے ہیں اور سیمینار میں آنے والے سبھی مقرروں کی باتوں کو سننے کے لئے شرکت کی اپیل کررہے ہیں۔حق اور انصاف کی جنگ لڑنے والی اور حکمراں جماعت کی نیند حرام کردینے والی مشہو ر سماجی کارکن تیستا شیتلوار آئندہ 23؍ستمبر کو دربھنگہ پہنچ رہی ہیں، وہ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے زیر اہتمام ڈی ایم سی ایچ آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے قومی سمینار میں بطور مہمان مقرر شریک ہونگی اور عنوان کے تعلق سے اپنے قیمتی خیالات اور تجربات کا اظہار کریں گی ۔ قابل ذکر ہے کہ تیستا شیتلوار 2002 گجرات فساد مظلومین کی قانونی جنگ لڑنے والی واحد غیر مسلم خاتون ہیں ۔ انہوں نے گجرات فساد کے دوران وہاں کے مسلمانوں کا بڑے پیمانہ پر قتل عام ، جان و مال کا نقصان اور خواتین کی آبرو ریزی سمیت حق اور انصاف اور انسانیت کا خون کے خلاف مضبوطی سے آواز بلند کرکے ملک اور دنیا کو اپنی طرف متوجہ ہونے میں کامیاب ہوئی تھی، گجرات کے مظلوم فساد زدہ مسلمانوں کی جنگ لڑنے کی پاداش میں انہیں مرکزی اور ریاستی حکومت کی طرف سے سخت اذیت کا سا منا کرنا پڑا تھا اور تب سے آج تک وہ گجرات اور بی جے پی حکومت کے نشانہ پر ہیں، حق اور انصاف کی آواز کے طور پر اپنی حیثیت تسلیم کرواچکی تیستا کا پہلی بار دربھنگہ کے کسی سیمینار میں شریک ہونا دربھنگہ سمیت متھلانچل کے لئے فخر کی بات ہے ۔اب یہاں کے اہل علم ، دانشوران ، سماجی اور سیاسی کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذکورہ سیمینار میں شریک ہوں اور قومی سطحی کی شخصیات کے خیالات سن کر فائدہ اٹھائیں ۔
اِن کے علاوہ علی گڑھ یونیورسٹی کے پروفیسر محمد سجاد، رفعت جاوید(سابق ایڈیٹر بی بی سی نیوز)، کویتا کرشنن (ایپوا)، ابھے کمار (جے این یو)، افروز عالم ساحل(آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ اور سماجی کارکن)، افشاں خان (آزاد صحافی) کی شرکت ہورہی ہے۔