اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم ندوة العلماء کے طالب علم کا کھیل کے دوران انتقال، طلباء و اساتذہ کی موجودگی میں ڈالی گنج قبرستان میں سپرد خاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 9 September 2018

دارالعلوم ندوة العلماء کے طالب علم کا کھیل کے دوران انتقال، طلباء و اساتذہ کی موجودگی میں ڈالی گنج قبرستان میں سپرد خاک!

لکھنؤ(آئی این اے نیوز 9/ستمبر 2018) دارالعلوم ندوةالعلماء کے ایک طالب علم جو منی پور کے رہنے والا تھا جس نے دو سال قبل بڑے ذوق و شوق کے ساتھ اپنے علمی سفر کا آغاز کیا تھا قبل اس کے کہ وہ دبستان علم ادب کے رنگ برنگے پھولوں سے اپنے دامن کو بھر کر دنیا کو اس کا عطر پیش کرتے گزشتہ روز عصر کے بعد فٹ بال سے سینے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا انا للہ وانا اليہ راجعون ۔
ان کے اس ناگہانی انتقال سے ندوۃ العلماء میں غم کی لہر ہے، بعد نماز جمعہ نماز جنازہ ہزاروں طلبہ و اساتذہ کی موجودگی میں ادا کی گئی اور ڈالی گنج لکھنو کی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔
واضح رہے گزشتہ کل ندوہ کالج سے فٹ بال میچ کھیلنے کے دوران مرحوم سعید حبیب اللہ کے سینے پر فٹبال لگ جانے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی تھی، اللہ تعالی مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین