اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تنظیم ابنائے مدارس دیوبند کو آئی این اے نیوز کی طرف سے مبارک باد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 25 September 2018

تنظیم ابنائے مدارس دیوبند کو آئی این اے نیوز کی طرف سے مبارک باد!

گروپ ایڈیٹر
ــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 25/ستمبر 2018) دیوبند میں وائرل ڈینگو ملیریا اور ٹائیفائڈ جیسے مہلک بخار میں مبتلا سینکڑوں طلبہ اور شہری کی عیادت اور مزاج پرسی کے لیے ہمہ وقت تیار تنظیم ابنائے مدارس دیوبند کے ڈائریکٹر مولانا مہدی حسن عینی قاسمی کی قیادت میں  دیوبند کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کر رہی ہے اور مریضوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے میں لگی ہوئی ہے، مریضوں کے درمیان مختلف قسم کے پھلوں اور مشروبات بھی تقسیم کی ہے.
تنظیم ابنائے مدارس کے نہایت ہی فعال رکن مولانا محمود صاحب قاسمی بہرائچی نے مریضوں کی سہولیات کے لیے تین ہیلپ لائن نمبرات بھی جاری کیے ہیں تاکہ ضرورت مند طلبہ بآسانی رابطہ کرسکیں.
بیماروں کی عیادت اور خدمت ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق ہے، اور دین اسلام نے اس کی بڑی ترغیب دی ہے، یہاں تک کہ مسلمان اپنی بیماری کے زمانے میں اسلامی اخوت اور محبت کا ہر وقت احساس کرتا رہتا ہے، اس کا مرض بھی ہلکا ہوتا رہتا ہے، اور بعض وہ چیزیں جس سے وہ محروم ہو گیا اس کا بدلہ بھی اس کو ملتا رہتا ہے، اور اپنے دینی بھائیوں کی محبت کا اندر ہی اندر احساس بھی شبنم بن راس کے سینہ کو ٹھنڈا کرتی ہے، اور اسلامی بھائیوں کی اس کے ساتھ ہمدردی و غمگساری اس کے دل میں مسرت و شادمانی کے جذبہ کو ابھارتی ہے، حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ رب العزت قیامت کے دن کہے گا '' اے آدم کی اولاد! میں بیمار ہوا تھا تو نے میری عیادت نہیں کی ، بندہ کہے گا اے اللہ کیسے میں تیری عیادت کرتا جبکہ تو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ؟ اللہ کہے گا : کیا تم نہیں جانتے کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا تھا، تو اس کی عیادت اور مزاج پرسی کو نہ گیا ؟ کیا تجھے خبر نہیں، اگر تم اس کی عیادت کو جاتے تو تم مجھ کو اس کے پاس پاتے، ( مسلم : 2569 )
اس وفد میں شامل مولانا مہدی حسن عینی قاسمی ڈائریکٹر ابنائے مدارس دیوبند، ناصرالدین قاسمی، مفتی حنیف قاسمی، خورشید قاسمی، محمود قاسمی بہرائچی، توقیر عالم غازی پوری، شمیم خاں قاسمی کے علاوہ اعجاز قاسمی، طارق قاسمی، عبید اللہ قاسمی، مرغوب الرحمان قاسمی، فیصل حمید خان، کلیم قاسمی، جنید قاسمی کے نام قابلِ ذکر ہیں.
حق تعالیٰ جل مجدہ ان حضرات کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور تنظیم ابنائے مدارس کو دن دوگنی رات چوگنی ترقیات سے نوازے، آمین یا رب العالمین.