اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کیرالہ سیلاب متاثرین: سورت میں مسلمانوں کے ساتھ ہندو بھائیوں نے بھی جمعیۃ علماء ہند کو اپنا عطیہ کیا پیش!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 2 September 2018

کیرالہ سیلاب متاثرین: سورت میں مسلمانوں کے ساتھ ہندو بھائیوں نے بھی جمعیۃ علماء ہند کو اپنا عطیہ کیا پیش!

سورت/گجرات(آئی این اے نیوز 2/ستمبر 2018) گجرات کے ضلع سورت میں ہندو بھائیوں نے کیرالہ سیلاب متاثرین کے لیے اپنا عطیہ جمعیۃ علماء کے وفد کو پیش کیا، کیرالہ میں جمعیت علماء ہند کے ذریعہ وسیع پیمانے پر راحت رسانی کی خبر ان کو گجراتی اخبار کے ذریعہ معلوم ہوئی.
جمعیۃ علماء تحصیل پلسانہ سورت کے سکریٹری حافظ یحیی کی قیادت میں جب ایک وفد کیرالہ سیلاب زدگان کی فنڈنگ کے لیے پلسانہ کے ہندو علاقوں میں گیا تو مندر سے نکل کر پنڈتوں نے ان کا استقبال کیا اور کیرالہ سیلاب زدگان کے لیے اپنا عطیہ جمعیۃ کو پیش کیا، اتنا ہی نہیں بلکہ ان کے ذمہ دار ساتھیوں نے وفد کے ساتھ گھوم گھوم کر چندہ کرایا.
اس سلسلے میں حافظ یحیی نے بتایا کہ ان بھائیوں نے ہم پر بھروسہ کیا جس کی ہم قدر کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہاں کے ہندو  سال گزشتہ شمالی گجرات میں آئے بھیانک سیلاب میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی صاحب کے زیر سرپرستی  بلاتفریق ہندو و مسلم گھروں کی بازآبادکاری سے واقف ہیں جن کی ستائش وزیر اعظم ہند اور گجرات کے وزیر اعلی نے بھی کی تھی، اس موقع پر دھانیرہ میں جمعیۃ نے ہندو اور مسلمان کے گھر گھر جا کر صفائی اور بجلی کا کام کیا تھا، اسی طرح جمعیۃ علماء ہند کیرالہ میں بھی بلاتفریق کام کررہی ہے.
حافظ یحیی نے بتایا کہ ہمارے ساتھ اس وفد میں  بلال بھائی سیٹھ، سلیم بھائی شیخ، ابراہیم بھائی پٹیل وغیرہ شریک تھے.