اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لال گنج: مسائل کو لے کر یوا کانگریس کمیٹی نے سونپا میمورنڈم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 2 September 2018

لال گنج: مسائل کو لے کر یوا کانگریس کمیٹی نے سونپا میمورنڈم!

لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/ستمبر 2018)اعظم گڑھ ضلع کے اسمبلی حلقہ صدر کے تحت آنے والے منڈلی ہسپتال کے شمالی دروازے سے پہلے پٹکھولی کا راستہ تقریبا سات برسوں سے خراب ہے، ماضی کچھ دنوں پہلے اس راستے کی درستگی کی شکایت درج ہوئی تھی، پر مسئلہ کا حل نہیں ہوا، PWD وزیر جی کو ضلع کے خراب راستہ اور گڈھا نظر نہیں آرہا ہے، جبکہ راستے کی حالت یہ ہے کہ اعظم گڑھ وارانسی روڈ پر گندا پانی بھرا ہوا ہے، دیوگاؤں مارکیٹ میں اسی طرح ضلع کے کئی جگہوں پر راستے کی حالت بہت بدتر ہے، برسات کے موسم میں پانی جمع ہو جاتا ہے اور لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور نالياں بھی ٹوٹی پھوٹی ہے، لیکن کوئی کارروائی کرنے کی کوشش بھی نہیں ہو رہی ہے، انتظامیہ مکمل طور پر لاپروہی کر رہی ہے.
ضلع کے روڈ کے مسئلے کو لے کر وزیر محکمہ کو آگاہ کراتے ہوئے اعظم گڑھ ضلع کے یوتھ کانگریس کمیٹی کے صدر  انکت پانڈے اور لال گنج بلاک صدر سنتوش رائے، گولڈی رائے، سدھیر شریواستو، دروپتی سنگھ، اودھیش سیٹھ، ضلع صدر و پردھان یونین سرویش رائے نے حکومت کے رویہ کو دیکھ کر کافی تشویش ظاہر کیا.
 اس موقع پر انکت پانڈے صدر یوتھ کانگریس کمیٹی، وكرانت گپتا، شوربھ موریا، رجت پانڈے، اندریش، ہمانشو یادو، نتیش دوبے، وویک چوبے وغیرہ موجود تھے.