اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حق کیلئے سر کٹ تو سکتا ہے لیکن باطل کے سامنے سر جھک بھی نہیں سکتا، یہی کربلا کا پیغام ہے: مولانا سید انظر شاہ قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 23 September 2018

حق کیلئے سر کٹ تو سکتا ہے لیکن باطل کے سامنے سر جھک بھی نہیں سکتا، یہی کربلا کا پیغام ہے: مولانا سید انظر شاہ قاسمی

محمد فرقان
ــــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 23/ستمبر 2018) حضرت حسین ؓ کے بچپن میں ہی رسول اللہ نے پیشن گوئی کی تھی کہ میرا یہ بیٹا شہید کردیا جائے گا، جب کوفیوں نے حضرت حسینؓ کو بے شمار خطوط لکھے اور کہا کہ وہ یزید کی سلطنت کے خلاف آپ کی ہاتھ پر بیعت کرنا چاہتے ہیں تو حضرت حسینؓ کوفہ کیلئے روانہ ہوگئے، لیکن کوفیوں نے دھوکا دیا اور حضرت حسینؓ اور انکے اہل خانہ و رفقاء کو ایک سازش کے تحت شہید کردیا گیا، آج مسلمانوں کو حضرت حسینؓ کی شہادت تو یاد ہے لیکن اسکا مقصد اور پیغام یاد نہیں، ان خیالات کا اظہار نورانی مسجد، الیاس نگر، بنگلور میں نماز جمعہ سے قبل ہزاروں مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک شاہ ملت،حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ اگر حضرت حسینؓ چاہتے تو ابن زیاد کی بات مانتے ہوئے اس کے ہاتھ پر بیعت کرکے اپنی اور اہل خانہ و رفقاءکی جان بچاسکتے تھے، لیکن حضرت حسینؓ نے جام شہادت نوش فرماتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ حق کیلئے سر کٹ تو سکتا ہے لیکن باطل کے سامنے سر جھک نہیں سکتا، انہوں نے یہ پیغام دیا کہ باطل سے کبھی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، مولانا نے فرمایا کہ ہمیں آج خود یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم حسینی ہیں یا یزیدی؟ ہم حق کے ساتھ ہیں یا باطل کے ساتھ؟ آج ہم نے اپنی زندگی سے دین و ایمان کا جنازہ نکال دیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج کے مسلمانوں کو دیکھ کر یہ معلوم کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ واقعہ میں مسلمان ہے یا کوئی کافر.
مولانا نے فرمایا کہ آج کا مسلمان نبی کے پاکیزہ سنتوں کو چھوڑ کر یہود و نصاری کے طور طریقوں کو اپنایا ہوا ہے، انہوں نے سوال کھڑا کرتے ہوئے فرمایا کیا یہ باطل کا ساتھ دینا نہیں ہے؟ کیا یہود و نصارا باطل پر نہیں؟ کیا ہم نے باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا؟ مولانا نے کہا حسینؓ کے سچے عاشق وہ ہیں جو حسینؓ کے بتائے ہوئے طریقے پر چلتے ہیں۔ وہی طریقہ جو نبی کریم نے سکھایا ہے، ایک مسئلے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اہل سنت والجماعت نے یزید کے بارے میں سکوت اختیار کرنے کو کہا ہے یعنی نہ اس پر رحمت بھیجی جائے نہ لعنت، لیکن اس میں کوئی دورائے نہیں کہ یزید فاسق و فاجر تھا اور اسی کے دور سلطنت میں حضرت حسینؓ کو شہید کیا گیا اور قاتلوں کو نہ اس نے گرفتار کیا اور نہ ہی سزا دی۔
قابل ذکر ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس سے خطبہ جمعہ سے استفادہ کیا اور نماز جمعہ ادا کی۔ بعد نماز ذکر کی مجلس منعقد ہوئی اور شاہ ملت کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا، جس میں خصوصاًریاست کرناٹک کے معروف بزرگ عالم دین حضرت مولانا پی ایم زکریا صاحب والا جاہی ؒ کے انتقال پر ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔