اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیوبند کے بخار زدہ مریضوں کے لئے تنظیم ابناء مدارس کا امدادی کام مسلسل جاری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 25 September 2018

دیوبند کے بخار زدہ مریضوں کے لئے تنظیم ابناء مدارس کا امدادی کام مسلسل جاری!

دیوبند(آئی این اے نیوز 25/ستمبر 2018) دیوبند میں وائرل ڈینگو ملیریا اور ٹائیفائڈ میں مبتلا سینکڑوں طلباء اور اہالیان شہر کی گزشتہ کل عیادت و مزاج پرسی کے بعد آج تنظیم ابناء مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ  کے چیئرمین اور دیوبند اسلامک اکیڈمی کے ڈائریکٹر مہدی حسن عینی قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے شہر کے مختلف اسپتالوں کا طوفانی دورہ کیا اور بلاتفریق مذھب سینکڑوں مریضوں کو متعدد پھلوں اور مشروبات پر مشتمل کٹ تقسیم کیا.
تنظیم کے وفد میں شامل قاری ناصر الدین قاسمی نے بتایا کہ
تنظیم دیوبند میں پھیلی وبائی بیماریوں میں مبتلا مریضوں اور طلباء کی مانیٹرنگ کرکے ان کو ہر ممکن مدد پہنچانے کا کام کررہی ہے، اسی سلسلہ میں آج ڈی کے جین ہاسپٹل، عدنان ہاسپٹل، بھارت چیریٹیبل ہاسپٹل، الحیات ہاسپٹل سمیت شہر کے چھوٹے بڑے اسپتالوں میں جان، لیوا بیماریوں میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کے درمیان  مقوی پھلوں کے کٹ، مشروبات اور ضروری امداد پہنچائی گئی، نیز ایسے نادار طلباء کی شناخت کی گئی جن کی حالت زیادہ مخدوش ہے اور انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے.
وفد نے اس موقع پر ڈاکٹر ڈی کے جین اور ڈاکٹر عدنان وغیرہ سے ملاقات کرکے طلباء کے سلسلے میں ضروری بات چیت بھی کی اور ڈاکٹروں سے بیمار طلباء کی جملہ تفصیلات حاصل کی.
تنظیم کے فعال رکن مولانا محمود قاسمی بہرائچی نے بتایا کہ تنظیم نے  مریضوں کو تین ہیلپ لائن نمبرات بھی دئیے ہیں جن پر رابطہ کرکے ضرورت مند طلباء فوری مدد حاصل کرسکتے ہیں.
وفد میں مہدی حسن عینی قاسمی، ناصرالدین قاسمی، مفتی حنیف قاسمی، خورشید قاسمی، محمود قاسمی بہرائچی، توقیر غازی قاسمی، شمیم خاں قاسمی کے علاوہ اعجاز قاسمی، طارق قاسمی، عبید اللہ قاسمی، مرغوب الرحمان قاسمی، فیصل حمید خان، کلیم قاسمی، جنید قاسمی وغیرہ شامل تھے.