اجمیر(آئی این اے نیوز 12/ستمبر 2018)خواجہ کی نگری اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام آج شام میڈیکل کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا، اس میڈیکل کیمپ کے ذریعہ ماہ محرم میں درگاہ آنے والے زائرین کو 18ستمبر تک طبی خدمات فراہم کی جائیں گی، اس کے لیے جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے متعدد ڈاکٹرس
مع ادویہ و ایمبولینس اور24رضا کار شب و روز موجود رہیں گے، خاص طور سے اس بار مظفر نگر سے اسکاوٹ تربیت یافتہ 12نوجوانوں کی خدمت بھی حاصل کی گئی ہے ۔
اس سلسلے میں کائیڈ وشرام استھلی میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں جمعیۃ علماء ہند اور درگاہ اجمیر شریف سے وابستہ ذمہ داران شریک ہوئے اور ایک ساتھ کھڑے ہو کر ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھائی ۔اپنے پیغام میں میں درگاہ کے ذمہ داروں نے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹر ی مولانا محمود مدنی کی کوششوں کو سراہا جو مختلف محاذوں پر قوم اور ملک کی خدمت انجام دے رہے ہیں، حاجی سید واحد حسین چشتی انگارا سکریٹری انجمن خدام سید زادگان درگاہ اجمیر شریف نے اس موقع پر خصوصی دعاء فرمائی، افتتاحی تقریب میں درگاہ کی طرف سے حاجی سید واحد حسین چشتی انگارا سکریٹری انجمن خدام سید زادگان درگاہ اجمیر شریف ، سید مصور حسین چشتی جوائنٹ سکریٹری انجمن سید زادگان،سید عبدالجرار چشتی صدر انجمن شیخ زادگان، سید عبدالماجد چشتی سکریٹری انجمن شیخ زادگان، سید ذوالفقار چشتی صدر غریب نواز
صوفی مشن ، سید آل بدر چشتی، الحاج عمر دین چشتی ، حافظ عبدالواحد چیرمین الفلاح ٹرسٹ ودیگر شریک ہوئے ۔ اس تقریب میں جمعیۃ علماء ہند سے مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا شبیر احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃ علما ء راجستھان، مولانا قمرالدین قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع اجمیر، قاری ذاکر صدر جمعیۃ علماء مظفر نگر یوپی ،حاجی اسحق ، مولانا نعیم اجمیر،مولانا علیم الدین اجمیری شریک ہوئے ۔
میڈیکل کیمپ کے نگراں مولانا شبیر احمد نائب صدر جمعیۃ علماء راجستھان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ضرورت مندوں کی بھرپور خدمت انجام دی جائے گی، انھوں نے کہا کہ اس بار مظفر نگر سے قاری ذاکر حسین کی نگرانی میں اسکاؤٹ کے بارہ تربیت یافتہ نوجوان سمیت ۲۲ رضاکاروں کی بھی خدمت حاصل کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم زیادہ بیمارافراد کو حسب سابق ایمبولینس کے ذریعہ ضلع ہسپتال پہنچانے کی بھی کوشش کریں گے، انھوں نے بتایا کہ آج کی تقریب میں بڑی تعداد میں زائرین بھی شریک ہوئے ۔