اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: موضع بیجناتھ پور عرف چرکا اڈہ بازار کی جامع مسجد میں پروگرام کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 16 September 2018

موضع بیجناتھ پور عرف چرکا اڈہ بازار کی جامع مسجد میں پروگرام کا انعقاد!

ایم اے خان آنند نگر
ـــــــــــــــــــــــــــــ
آنند نگر/مہراجگنج(آئی این اے نیوز 16/ستمبر 2018) گزشتہ 15ستمبر بروز ہفتہ 2018 کو ایک عظیم الشان پروگرام موضع بیجناتھ پور عرف چرکا اڈہ بازار
کی جامع مسجد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مشہور ومعروف عالم دین مناظر اسلام حضرت مولانا محمد مرتضی القاسمی حفظہ اللہ بانی و مہتمم مدرسہ حفظ العلوم نے فرمائی، مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا عبدالحلیم القاسمی صاحب امام وخطیب سانتھا سنت کبیر نگر نے شرکت فرمائی، جس میں حضرت مولانا محمد سعید القاسمی جنرل سکریٹری انجمن تحفظ سنت بستی، مولانا مفتی محمد مسعود صاحب القاسمی صدر انجمن تحفظ سنت بستی، حضرت مولانا مفتی مجاھد الدین صاحب صدر رابطہ مکاتب ضلع بستی نے بہت ھی عمدہ خطاب فرمایا، شاعر خوش الحان حافظ عنایت اللہ نے بھی شرکت فرمائی، نظامت کے فرائض قاری محمد عالم محمود الفرقانی نے انجام دیا، آخر میں مہمان خصوصی کے دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا.
پروگرام میں خاص طور پر حاجی محمود عالم، حاجی محمد شمشاد، حافظ ابوالکلام، حافظ شمشیر، عادل پرویز خان، صادق خان، وسیم خان، زبیر خان، مولانا حنیف سمیت علاقے کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت فرمائی.