شرف الدین عبدالرحمن تیمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 16/ستمبر 2018) ضلع کانگریس کمیٹی مدھوبنی کے بینر تلے منعقد رافیل گھوٹالہ اور پٹرول و ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمت کے خلاف منعقدہ مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شریک ہوکر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا اور حکومت کی ناکامی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا، اس مناسبت سے کانگریس کے کئی قدآور لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد، کرپا ناتھ پاٹھک، بینی پٹی ایم ایل اے شریمتی بھاؤنا جھا،ضلع کانگریس کمیٹی صدر شتلامبر جھا،
رہیکا بلاک صدر ثناءاللہ، ہرلاکھی کے سابق ایم ایل اے امیدوار شبیر احمد اور احمد حسن دلارے کے علاوہ سیکڑوں افراد موجود تھے.
ڈاکٹر شکیل احمد نے نریندر مودی کی بے بسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک نے اس سے پہلے ایسا وزیر اعظم نہ دیکھا تھا اور نہ ہی مستقبل قریب میں دیکھ سکے گا، ملک میں بڑھتی ہوئی بد عنوانی، مہنگائی اور کرپشن پر کنٹرول لگانے کے بجائے روز بروز کرپشن کا بازار گرم ہوتا دکھائی دے رہا ہے مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، ہندوستانی تاریخ میں رافیل گھوٹالے سے بڑا کوئی گھوٹالہ سامنے نہیں آیا تھا، رافیل گھوٹالہ صرف گھوٹالہ ہی نہیں بلکہ ملک کی حفاظت کے تئیں بہت بڑی غداری بھی ہے لیکن اس کے باوجود مودی جی یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے ہیں کہ ہمارا ملک امن وشانتی کا گہوارہ بن چکا ہے، بدعنوانی ختم ہوتی جا رہی ہے، واقعی اگر اس ملک کو امن وشانتی کا گہوارہ بنانا ہے بدعنوانی اور مہنگائی پر روک لگانا ہے تو آنے والے انتخاب میں پھر سے ایک بار پورا ملک متحد ہوکر کانگریس کو ایک اور موقع دیں.