اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: تمسا ندی کے پاہی گھاٹ پر نہانے گئے دو لڑکے ڈوب کر لاپتہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 16 September 2018

مبارکپور: تمسا ندی کے پاہی گھاٹ پر نہانے گئے دو لڑکے ڈوب کر لاپتہ!

ابوھاشم انصاری
ـــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/ستمبر 2018) اعظم گڑھ کے مبارکپور قصبے کے تمسا ندی کے پاہی گھاٹ پر دوپہر قریب 3 بجے دو بچوں
کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی فوراً موقع پر سی او صدر محمد اکمل خان، تھانہ انچارج مبارکپور منجے سنگھ اپنے ہمراہیوں کے ساتھ موقع پر پہنچے، غوطہ لگانے والے اور نگر پالیکا انتظامیہ نے بہت تلاش کیا، لیکن  بچے کا کچھ اتہ پتہ نہیں، موقع پر عوام کی کافی بھیڑ رہی.
 ڈوبنے والے بچے مبارکپور کے محلہ پرانی بستی کے ہیں ایک بچہ نام ارسلان بیٹے نسیم اختر 20 ہے جبکہ دوسرا راشد بیٹے رئیس احمد 17 ہے.
خبر لکھے جانے تک ڈوبے ہوئے بچوں کا کچھ اتہ پتہ نہیں چل سکا.