اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ملک ہندوستان اور اس کے موجودہ حالات!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 15 September 2018

ملک ہندوستان اور اس کے موجودہ حالات!

محمد سیف الاسلام مدنی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اس وقت کے موجودہ حالات جو ملک ہندوستان کے ہیں اس سے سارے لوگ واقف ہیں اس وقت ملک ہندوستان میں تعلیمی و سماجی و معاشراتی حالات بد سے بد تر ہو چکے ہیں آزاد ہندوستان کی تاریخ میں اس سےبدتر حالات ملک ہندوستان میں کبھی بھی نہیں آئے، اس وقت پورے ملک میں افرا تفری کاماحول ہے ، قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی ہے، جواس وقت زیادہ مضبوط ہے اسی کا بول بالا ہے
مہنگائی اور بے روزگاری میں عوام الناس کی کمر توڑ رکھی ہے متوسط طبقہ کے آدمی کے لئے زندگی گزارنا دشوار ہو گیا ہے ،اور وہ کہنے پر مجبور ہیں کہ ہم نے بہت اچھے دن دیکھ لئے اب برے دن دیکھنے کی ضرورت ہے ایسے اچھے دن سے کیا فائدہ جس میں آدمی بھوک کی شدت سے تڑپ کراپنی جان دینے پر مجبور ہو رہا ہے جس میں بیمار بغیر علاج کے مر رہا ہو نوجوان لڑکیاں شادی نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہو، آج پٹرول ڈیزل اور گیس سلینڈر کی قیمت آسمان چھو رہی ہے ، اور حکومت ہند کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے، روپیہ میں بھاری گراوٹ ہو رہی ہے اور حکومت صرف اور صرف مسلمانوں اور دلتوں اور پسماندہ طبقہ کے لوگوں کو پریشان کرنے پر لگی ہوئی ہے کہیں مسلمانوں کو گائے کے نام پر بھیڑ تشدد کرکے مار ڈالتی ہے کبھی ان کو حق رائے دہی سے محروم کیا جاتا ہے کہیں ان کو آتنکواد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، یہ حکومت جو اس وعدہ پر آئی تھی کہ ہم مہنگائی کم کرینگے بھرشٹاچار ختم کریں گے، لوٹ پاٹ ختم کریں گے غنڈہ گردی ختم کریں گے قانون کا راج لائیں گے آج ان کے تخت نشیں خد اتنے جرائم میں ملوث ہیں اگر صحیح طریقے سے جانچ ہوجائے تو سب کے سب سلاخوں کے پیچھے نظر آئے لیکن اس وقت ہندوستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی کہاوت صحیح ثابت ہو رہی ہے ، اس ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اوٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروائیں، اور اپنے ووٹ کا صحیح طریقے سے استعمال کریں جب ہمارے ملک کا قائد صحیح ہوگا امانت دار ہوگا بہن بیٹیوں کی عزت کرنے والا ہوگا تو ہمارے مسائل بھی حل ہو سکیں گے اور جب حکومت چلانے والے کی نیت صحیح نہ ہو بلکہ وہ فرقہ پرست کو طاقت پہونچا رہا ہو تو ایسے حالات میں ہمیں چاہئے کہ اپنے علاقہ سے ایسے نمائندہ کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں بھیجے جو ہماری بات حکومت کے ایوانوں تک پر زور طریقہ سے پہونچا سکے، اور اس وقت ضرورت ہے ہندوستان میں بد لاوْ کی ، جب ہندوستان میں بدلاوْ آئے گا اور حکومت بدلے گی تب جاکر ملک ہندوستان سونے کی چڑیا بنے گی مسلمانوں کو چاہئے آپسی اختلافات کو ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر آئے اور اپنی طاقت کو باور کرائے اور اپنے اوٹ کا صحیح استعمال کرے ، جب تک حکومت کے ایوانوں پر جاہلوں اور غنڈوں کا طبقہ رہے گا تو ہندوستان برباد ہو جائے گا اور انگریزوں کے چنگل میں چلا جائے گا اس لئے ہمیں اپنے حقوق کی تحفظ کے لئے، اور اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے سارے اختلافات کو ختم کرے، ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا اور ایسے لوگوں کو کامیاب کرنا ہے جو ہندوستان کی آن بان اور شان کو باقی رکھ سکے، اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے ۔
               ــــــــــعــــــــ
کوئی رہبر نہ سالار قافلہ
قاتل بھی ہم مقتول بھی ہم