اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر: دس موبائل فون کیساتھ ایک شخص گرفتار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 8 September 2018

سرائے میر: دس موبائل فون کیساتھ ایک شخص گرفتار!

سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/ستمبر 2018) مقامی تھانہ کی پولیس نے علاقے کا دورہ کرتے وقت مخبر کی اطلاع پر دس موبائل کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا.
معلومات کے مطابق سرائے مير تھانہ کے ایس آئی اکھلیش چند پانڈے ہمراہی کانسٹیبل گلاب اور نیرج  5:30 بجے صبح کو تھانہ انچارج کی ھدایت پر مطلوبہ مجرموں کے دھر پکڑ کے لئے علاقے کا دورہ کر رہے تھے کہ مخبر سے اطلاع ملی کہ پوئی لاڈپور واقع ننداؤں موڑ پر ایک شخص تھیلے میں کچھ موبائل لے کر کہیں جانے کی فراق میں کھڑا ہے، مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ننداؤں موڑ پر پہنچ کر گھیرا بندی کر ایک شخص کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے تھیلے میں دس موبائل جو بغیر بل کے تھا، پوچھ تاچھ کرنے پر وہ اپنا نام اور پتہ ذاکر بیٹے عبدالرحمان رہائشی محلہ اتری چوڑیہار قصبہ تھانہ سرائے مير اعظم گڑھ اور مستقل پتہ آندھی پور تھانہ پھول پور اعظم گڑھ بتایا، موبائل کے سلسلے میں پوچھنے پر آنا کانی کرنے لگا، پولیس نے دس موبائل کے ساتھ ذاکر کو گرفتار کر دفعہ 153 سیکشن 41/411 کے تحت مقدمہ درج کر عدالت کے حوالے کر دیا.