ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
خیرآباد/مئو(آئی آین اے نیوز 6/اکتوبر 2018) جامعۃ الزاھدات اتراری خیرآباد میں ایک طالبہ نساء انجم بنت صغیر احمد محلہ سیدواڑہ محمدآباد گوہنہ کے محض گیارہ ماہ میں قرآن پاک کا حفظ مکمل کرنے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مولانا مفتی مبشر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک اللہ کا مقدس کلام ہے، اس کتاب سے مسلمانوں کو بے پناہ محبت ہے، یہ بے چینوں کے لئے سکون وراحت کا سامان، بیماروں کے لئے نسخہ کیمیا، اندھیر قلب ونظر کےلئے ایمان ویقین کی روشنی ،
گمراہ نفس کے لئےسراپا ہدایت کا سرچشمہ اور مومن کے لئے دنیا وآخرت کی کامرانی کا ضامن ہے، مسلمانوں کی قرآن سے شدید محبت کی وجہ سے اس کے یاد کرنے والے بھی ہر دور میں کثیر تعداد میں رہے ہیں، دنیا کا ایسا کوئی کونہ یا روئے زمین کا کوئی ایسا حصہ نہیں ہے جہاں مسلمان رہتے ہوں اور وہاں کوئی حافظ قرآن نہ پایا جاتا ہو، مسلمانوں کی قرآن سے اسی بے پناہ محبت کی وجہ سے ہر دور میں کفار نے اس کتاب مقدس کو جلانے اور مٹانے کی ناپاک کوشش کی مگر اپنی ناپاک کوشش میں کبھی کامیاب نہ ہوسکے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کتاب کی حفاظت اللہ رب العالمین نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس کی مذہبی کتاب قرآن کے حافظ بے شمار تعداد میں ہرجگہ پائے جاتے ہیں اور کسی مذہب کے اندر مذہبی کتاب اس قدر حفظ کرنے کی مثال نہیں ملتی، کفار اسلام دشمنی میں قرآن جلا سکتے ہیں، دوچار حفاظ کو شہید کرسکتے ہیں مگر لاکھوں کروڑوں حفاظ کے سینوں سے اسے نہیں نکال سکتے، یہ اللہ کا مسلمانوں پر خاص فضل وکرم ہے۔
جامعۃ الزاھدات کے مہتمم مولانا ظہیرالحق قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے حفظ کرنے والے جہاں مرد حضرات ہیں وہیں خواتین کی بھی کم تعداد نہیں رہی ہے، آج کل گھریلو اور سماجی مسائل بڑھنے کی وجہ سے عورتوں کے لئے گھر اور قرآن کا حفظ کچھ مشکل مرحلہ نظر آتا ہے، لڑکا ہو یا لڑکی کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے بس سرپرست کی خاصی توجہ کی ضرورت ہے، جس خاتون کی عمر شادی کے قریب ہوگئی یا شادی ہوگئی اور اس عمر میں حفظ قرآن کا شوق پیدا ہوگیا تو کوئی حرج کی بات نہیں ہے، اس مرحلہ میں بھی کچھ پریشانی کا سامنا کرکے قرآن پاک حفظ کرسکتی ہے، اللہ کی کتاب پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے لئے نازل ہوئی ہے، جو قرآن سے جس قدر وابستہ ہوگا، اس کے اندر عمل کا جذبہ اتنا ہی بیدار ہوگا، اسی لئے قرآن کے حافظوں کا درجہ بہت بلند ہے۔
واضح رہے کہ نساء انجم ایک سال قبل عالمہ کی فضیلت حاصل کی تھی اور اس سال محض گیارہ ماہ کی مدت میں پورا قرآن حفظ کیا، نساء انجم چھ بھائیوں میں اکلوتی بہن ہے ۔
تقریب کا اختتام مولانا محمد مبشر کی دعا اور مولانا ظہیرالحق قاسمی کے شکریہ پر ہوا.
اس موقع پر محمد دانش، سعیدالظفر، جمیل انصار، محمد سفیان ممبر سمیت جامعہ کے اساتذہ مولانا مختار الحسن شیخ الحدیث جامعہ، مولانا وصی الرحمن اور مولانا حبیب الرحمن وغیرہ خاص طور سے موجود تھے ۔