اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے سلسلے میں میٹنگ منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 6 October 2018

ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے سلسلے میں میٹنگ منعقد!

آصف امام بھوارہ مدھوبنی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھوارہ/مدھوبنی(آئی این اے نیوز 6/اکتوبر 2018) ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے سلسے میں مجلس الوعی الاسلامی (نوجوانان بھوارہ کمیٹی) کی جانب سے نائب صدر جمعیت علماء مدھوبنی حضرت مفتی محمد روح اللہ صاحب قاسمی کی موجودگی میں ایک اہم میٹنگ رکھی گئی، جس میں ہر ایک کو اسکی ٹریننگ بھی دی گئی اور لوگوں کو اسکی طرف توجہ دلانے کی ہدایت بھی دی گئی.
جس میں لوگوں کو بتایا گیا کہ موبائل سے بھی آن لائن ووٹرلسٹ میں ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں، کسی کمی بیشی کو بھی درست کرنے کی گنجائش ہے، اور آن لائن نام اندراج کرنے میں چھیڑ چھاڑ کی گنجائش کم ہے، آج کل سب کے پاس اینڈرائڈ موبائل فون ہے پتا نہیں ہم اپنے موبائل سے کتنا خلاف شرع کام کیے ہوں گے لیکن ہم سب کو ایک موقع ملا ہے کہ ہم سب اپنے موبائل سے اپنی قوم کے لئے ایک عظیم کام کریں، وہ یہ کہ ہم اپنے علاقہ میں ایک ایک شخص کا ووٹر آئی ڈی درست کروا دیں۔
واضح ہو کہ مجلس الواعی الاسلامی بھوارہ مدھوبنی کے اراکین نے بعد نماز مغرب مدرسہ فلاح المسلمین گواپوکھر بھوارہ میں ایک اہم میٹنگ بلایا اورتمام نوجوانان بھوارہ سے اس حساس موضوع کے تعلق سے بہت سی باتیں کی گئیں، اور انہیں بتایا گیا کہ گروپ کی شکل میں ہو یا انفرادی طور پر ہرممکن کوشش یہ ہو کہ ہم اس اہم کام کو اپنا مقصد سمجھ کر بخوبی انجام تک پہنچائیں.