محمـد فـرقان
ــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 6/اکتوبر 2018) آج دن بہ دن دشمنانِ اسلام کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مسلمانوں پر ہر قسم کا ظلم و ستم ڈھایا جارہا ہے، مسلمان کو در در کی ٹھوکریں کھانی پڑرہی ہے، ہر طرف اسلام و مسلمانوں کو مٹانے کی کوشش ہورہی ہے، کل جو حاکم تھا آج مظلوم بن چکا ہے، کل جو بادشاہ تھا آج فقیر بن چکا ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ کل جو دین تھا،کیا وہ بدل گیا ہے؟ کل جو قرآن تھا، کیا وہ بدل گیا ہے؟ نہیں سب کچھ وہی ہے، دین و شریعت بھی وہی ہے، اگر کوئی بدل گیا ہے تو آج کا مسلمان بدل گیا ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار مسجد عائشہ بالا گنج لکھنؤ میں ہزاروں فرزندان توحید سے خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ آج ہماری تباہی و بربادی کی وجہ دین و شریعت سے دوری ہے، ہمیں شکوہ اغیار سے نہیں بلکہ ہمارے اپنے لوگوں سے ہے، دشمن اگر دشمنی کرتا ہے تو وہ اسکا حق ہے لیکن ہم اللہ و رسول پر ایمان لانے کے باوجود دین سے دور کیوں ہیں؟ مولانا نے فرمایا کہ کیا آج کے مسلمانوں کو دیکھ کر یہ معلوم نہیں ہوتا ہے کہ یہ کوئی مسلمان ہے یا کوئی کافر ہے؟ ہمارے چہروں سے، ہمارے طور طریقوں سے، ہماری زندگیوں سے دین و شریعت کا جنازہ نکل چکا ہے اور ہم نے یہ سوچ لیا کہ اللہ ظالموں کا خاتمہ کردیگا، جب دین و شریعت کا چوکیدار ہی لاپرواہی کررہا ہے تب ڈاکو اور لٹیرے تو اس پر حملہ ضرور کریں گے۔
مولانا نے فرمایا کہ آج ہمیں خود فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کس کے طریقوں پر اپنی زندگی گزار رہے ہیں، اور یہ بھی جان لیں جن کے طریقوں پر ہم زندگی گزاریں گے، ہمارا حشر بھی انہیں کے ساتھ ہوگا۔
مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ مسلمانوں اب کس چیز کا انتظار ہے؟ کیا ہماری سنت وشریعت کا مزاق اڑایا جانا کافی نہیں ہے؟ کیا ہمیں گاجر مولی کی طرح کاٹنا کافی نہیں ہے؟ انہوں کہا کہ اب بھی وقت ہے لوٹ آؤ دین کی طرف، شریعت کی طرف، سنتوں کی طرف۔ شاہ ملت نے فرمایا کہ جس دن مسلمان صحیح معنوں میں مسلمان بن جائے گا، دین و شریعت کا مزاق اڑانے والوں کا اور ہر اسلام مسلمان دشمن کا نام و نشان خود بہ خود مٹ جائے گا۔