ایس چودھری
ـــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 7/اکتوبر 2018) مدرسہ میں پڑھنے والے طالبعلم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی اشیاء کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی، علی الصبح پیش آئے اس واقعہ کے بعد طالبعلم کو پہلے پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا، جہاں سے اسے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا، طالبعلم کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ہائر سینٹر ریفر کردیا، خبر لکھے جانے تک طالبعلم کو خطرہ سے باہر بتایا گیا ہے ۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق دارالعلوم وقف سے متصل واقع ایک مدرسہ میں حفظ کی تعلیم حاصل کررہے بہار کے رہنے والے طالبعلم امان اللہ نے صبح نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی اشیاء کھالی، جس سے اس کی حالت بگڑنے پر مدرسہ کے ذمہ داران نے فوراً اس کو ریلوے روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا، جہاں سے اس کو سرکاری اسپتال میں بھیج دیا گیا، امان اللہ کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے سرکاری اسپتال سے اسے فوراً ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا، مدرسہ کے ذمہ داران کی بروقت کوشش کے سبب سہارنپور میں فوری بہتر طبی سہولیات ملنے کی وجہ سے امان اللہ کی جان خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔
واقعہ کے بابت امان اللہ کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے، خبر لکھے جانے تک وہ نہیں پہنچے تھے، بتایا گیا ہے دیر رات تک امان اللہ کے اہل خانہ سہارنپور پہنچ جائیں گے۔