اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا عارف الحق کل ھند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے ضلع باغپت سے صدر منتخب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 7 October 2018

مولانا عارف الحق کل ھند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے ضلع باغپت سے صدر منتخب!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت (آئی این اے نیوز 7/اکتوبر 2018) ضلع باغپت سے کل ھند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کا صدارتی انتخاب قاری محمد شوکت صاحب صدر مغربی اتر پردیش کل ھند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کی صدارت میں مدرسہ اسلامیہ فرقانیہ اوسیکہ میں ہوا، جس میں بڑوت شہر کی مشہور و معروف شخصیت جانشین مرشد الامت حضرت مولانا مفتی مہربان علی بڑوتوی کے صاحبزادے محترم جناب مولانا عارف الحق مفتاحی امام و خطیب مرکزی مسجد پھونس والی مسجد، وناظم تعلیمات مدرسہ عربیہ نوریہ بڑوت، و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت کو دوتہائی ووٹ حاصل کرنے کے بعد چنا گیا.
صدر محترم کو ضلع باغپت سے رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کا صدر منتخب ہونے پر تمام علمی برادری میں خوشی کا ماحول ہے، ہر طرف سے مبارکبادی پیش کرنے والوں کا دن بھر ان کے مکان پر تانتا لگا رہا.
مولانا موصوف نے کہا کہ ایشیاء کے مرکز مادر علمی دارالعلوم دیوبند کی جانب سے جو مجھے رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کی ذمہ داری دی گئی ہے، میں ان شاء اللہ اس کو مکمل طور پر نبھانے کی کوشش کروں گا اور ضلع باغپت کے اندر رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے دائرے کو اور مزید وسیع کرنے کے لیے بھرپور کوشش کروں گا.
اس موقع پر مفتی محمد عباس صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت، مولانا رفاقت صاحب، مولانا اسلام صاحب، قاری محمد صابر صدر جمعیۃ علماء ھند تحصیل بڑوت، مفتی محمد ایوب صاحب مہتمم دارالعلوم رشیدیہ بڑوت، مولانا محمد عباس بوپورہ، مولانا محمد خالد صاحب صدر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت، مولانا محمد ریاض صاحب مہتمم مدرسہ ریاض الجنۃ بڑوت، مولانا محمد یامین ٹانڈہ وغیرہ موجود رہے.