سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/اکتوبر 2018) پھول پور تحصیل علاقہ کے صدرپور برولی گاؤں میں آل انڈیا تبلیغی اجتماع آئندہ 12, 13, 14 اکتوبر کو ہونا تھا، جس کی تیاری ایک ماہ سے چل رہی ہے، اس پروگرام کی اجازت کے لئے دو ماہ پہلے انتظامیہ کو خط دیا گیا تھا، تہوار کے چلتے پروگرام کی اجازت نہیں مل سکی، سوموار کو پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہورہے کام کو روک دیا اور کہا آپ کے پاس ابھی اجازت نامہ نہیں ہے.
جس کی اطلاع لوگوں نے اعلیٰ افسران کو دی، اعلیٰ افسران نے اس کو نوٹس میں لیتے ہوئے منگل کو دو بجے ساتھ میں علاقائی ایس پی نریندر پرتاپ سنگھ مع فورس کے اجتماع گاہ پہنچ کر اجتماع گاہ کا جائزہ لیا اور لوگوں سے بات چیت کی اور کہا کہ اجتماع کے اسٹیج سے لوگوں کو اچھی بات اور معاشرے میں جینے کا ڈھنگ بتایا جاتا ہے اور ایک دوسرے کو انسانیت کا سبق دیا جاتا ہے، ہم آپ لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ لوگ اپنے اجتماع کی تاریخ کو تبدیل کر 26، 27، 28 اکتوبر کرلیں، جس پر انتظامیہ کے لوگوں نے متفق ہو کر 26, 27, 28 اکتوبر کو اجتماع منعقد ہونے کا اعلان کردیا.
علاقائی ایس پی نے کہا کہ ہم اجتماع گاہ میں فورس کے ساتھ تعینات رہیں گے اور جو بھی ضرورت پڑے گی بجلی پانی ٹوائلٹ وغیرہ کا بندوبست کریں گے، ہم اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کریں گے، اے ڈی ایم نے کہا کہ پلاسٹک استعمال مکمل طور بند ہونا چاہیے.
اس موقع پر ایس ڈی ایم للت کمار، کوتوال ناگیش اپادھیائے، شبّو، مسعود منا، طارق شمیم، شاہد شاداب، رضوان، زبیر، مسٹر، ظفر، فیصل عرف رومی پردھان، کلیم احمد، سلیم پردھان، معراج احمد، سیکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے.