اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: فاروقی تنظیم کے خصوصی ضمیمہ کی قارئین نے کی زبردست ستائش!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 4 October 2018

فاروقی تنظیم کے خصوصی ضمیمہ کی قارئین نے کی زبردست ستائش!

محمد صدر عالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 4/اکتوبر 2018) روزنامہ فاروقی تنظیم کے خصوصی ضمیمہ "جہیز ایک لعنت, اطفال شادی سماجی برائی " کی سیتامڑھی کے قارئین نے  زبردست ستائش کی ہے، سیتامڑھی کے مختلف علاقوں میں خود اس نمائندہ نے فاروقی تنظیم اخبار اور ضمیمہ لیکر قارئین تک پہونچا، اور اخبار کے ساتھ خصوصی ضمیمہ دیا جسے قارئین نے پڑھ کر خوب داد و تحسین سے نوازا.
قارئین میں سے گڑیا رانی نامی اس خصوصی ضمیمہ کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمیمہ کے ذریعہ اخبار نے ایک اہم سلگتے مسئلے جہیز اور اطفال شادی جیسی سماجی برائیوں کی جانب عوام الناس کی توجہ مبذول کرائی ہے، جس کی روک تھام آج کے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جہیز ایک لعنت ہے جس کی وجہ سے بہت سی غریب کی بچیاں بن بیاہی آج بوڑھی ہورہی ہیں اور ماں باپ کی دہلیز پر بیٹھی ہوئی ہیں، وہیں اطفال شادی بھی سماجی برائیوں میں سے ایک ہے، جس کو روکنا نہایت ضروری ہے، عوام الناس کو ان دونوں برائیوں سے اجتناب کرنا چاہیے.
اللہ کی ذات سے امید ہے کہ روزنامہ فاروقی تنظیم کی یہ پہل عوام الناس کو ان سماجی برائیوں کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگی مدیر اخبار اس قابل ستائش پہل کیلئے مبارک باد کے مستحق ہیں.