اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سمستی پور: سرسیہ گاؤں میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش ناکام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 4 October 2018

سمستی پور: سرسیہ گاؤں میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش ناکام!

عبدالرحیم سرسیاوی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
سمستی پور(آئی این اے نیوز 4/اکتوبر 2018) صوبہ بہار کے ضلع سمستی پور کے سرسیہ گاؤں میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی شرپسندوں کی طرف سے ناکام کوشش کی گئی، موصولہ خبر کے مطابق منگل کو کچھ شرپسندوں نے رحمانی مسجد کے سامنے والی زمین پر زعفرانی پرچم نصب کردیا، جب مسلمانوں کی نظر پرچم پر پڑی تو انہوں نے صبر وتحمل سے کام لیا اور جوش میں ہوش نہیں کھویا وارڈ نمبر 2 کے کونسلر جناب انور اقبال صاحب نے ضلع انتظامیہ سمیت کئی افسران کو فون کرکے اسکی اطلاع دی، موقع پر سمستی پور کے ایس پی روسڑا سے ایس ڈی ایم حسن پور تھانہ کے داروغہ، بی ڈی او پہنچ کر جائزہ لیا، اور ہرسکون ماحول برقرار رکھنے کیلیے گاؤں میں کمانڈوز تعینات کردیا گیا.
لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی تشفی بخش کارروائی نہیں ہوئی ہے، جس سے مسلمانوں میں بے چینی ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہیکہ اگر کوئی مسلمان ایسا کرتا تو کتنے نوجوانوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالدیا جاتا آخر ان شرپسندوں پر کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ؟
واضح ہو کہ گذشتہ سال بھی اسی طرح کا واقعہ سمستی پور کے روسڑا میں پیش آیا، جسکے بعد کٸی مساجد اور مدارس کو نذر آتش کردیا گیا تھا.
اس واقعہ کی خبر گاؤں کے لوگوں نے جمعیة علماء ھند کے ذمہ داروں کو دی ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس پر جلد ہی ایکشن لیا جائے گا، اور ملزمین پر سخت کارروائی کی جائے گی، تاکہ آٸندہ کسی کو ماحول خراب کرنے اور کشیدگی پھیلانے کی جرات نہ ہو سکے.