اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی: ضلع کے فساد زدہ علاقے کا بیداری کارواں کا وفد 3 نومبر کو کرے گا دورہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 30 October 2018

سیتامڑھی: ضلع کے فساد زدہ علاقے کا بیداری کارواں کا وفد 3 نومبر کو کرے گا دورہ!

محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی (آئی این اے نیوز 30/اکتوبر 2018) لگاتار سیتامڑھی کے کئی گاؤں جس میں مورلیاچک، مدھوبن، بھیرہا سمیت گوشالا چوک فسادیوں کی چپیٹ میں ہے اور کئی لوگوں کی جانیں بھی جاچکی ہیں، ساتھ ہی درجن بھر سے زیادہ لوگوں کے غائب ہونے کی خبر بھی ہے، لیکن پورے معاملے پر میڈیا سے لیکر انتظامیہ اور حکومت تک خاموشی بنائے ہوئے ہے جو پریشانی کا سبب ہے، درگا پوجا کے موقع پر مورتی بھسان کو لیکر شرپسند عناصر فرقہ وارانہ فساد کرانے میں کامیاب رہے،
شرپسند عناصر کو انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے ملنے والی حمایت اور یک طرفہ کارروائی کے خلاف، ساتھ ہی پورے معاملے کی جانکاری لینے کے لئے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کا وفد 3 نومبر کو سیتامڑھی کے متاثرہ علاقے کا دورہ کرے گا اور لوگوں سے پورے معاملے کی صحیح جانکاری لیکر حکومت سے اس معاملے پر جواب طلب کرے گا، جن لوگوں کو مارا گیا ہے انہیں لوگوں کے خلاف پولیس کی کارروائی بھی حکومت پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے کہ کہیں حکومت بہار بھی تو اُترپردیش کے یوگی حکومت کی تاناشاہی والا ناپاک کھیل بہار میں بھی تو نہیں شروع کردیا ہے، اگر ایسا ہے تو یہ بہار کے لئے یہ بہت کی افسوس ناک ہے۔
مذکورہ پروگرام کی اطلاع کارواں کے نائب صدر مقصود عالم عرف پپو خان نے پریس بیان جاری کر کے دی ہے، مسٹرخان نے بتایا کہ ہم لوگوں کا دورہ شروع میں ہی ہونا تھا لیکن 31/اکتوبر تک انتظامیہ کی جانب سے144نافذ کردیا گیا ہے اس لئے ہم لوگ اس کے خلاف نہیں جاسکتے لیکن جس طرح سے یکطرفہ حملہ اور لوگوں کو جان سے ماردیا گیا ہے، دُکانیں نذر آتش کردی گئی ہیں، درجنوں لوگوں کو غائب کردیا گیا ہے، پولیس کے ذریعہ مظلوموں کو ہی گرفتار کیا جارہا ہے اس پر ہماری تنظیم چپ بیٹھنے والی نہیں ہے، جس کے ووٹ سے اپوزیشن پارٹیاں سیاست کرتی ہیں آج اُسی کو ملک اور ریاست میں جہاں تہاں مارا جارہا ہے اور اپوزیشن پارٹیاں خاموشی اختیار کر کرسی کی سیاست میں مصروف ہے، آنے والے وقت میں اپوزیشن پارٹیوں کو پتہ چلے گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔