اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی کے فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث کسی کو بخشا نہیں جائیگا: نیرج کمار

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 30 October 2018

سیتامڑھی کے فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث کسی کو بخشا نہیں جائیگا: نیرج کمار

محمد صدرعالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 30/اکتوبر 2018) جنتا دل یو کے چیف ترجمان و ایم ایل سی نیرج کمار نے سیتامڑھی آئی بی میں میڈیا اہلکاروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ دنوں سیتامڑھی میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں شامل سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی اور قصور وار کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائےگا، چاہے وہ کتنی پیروی والا شخص ہی کیوں نہ ہو، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اس بارے میں
واضح حکم ہے کہ قانون کی بالادستی قائم رہے گی اور اس میں کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ضلع پولیس پوری مستعدی کے ساتھ فساد میں شامل لوگوں کو جیل کے سلاخوں میں ڈال رہی ہے، زین الحق انصاری کے قاتل بخشے نہیں جائیں گے قاتلوں کی شناخت کر لی گئی ہے جلد ہی سبھی قید میں ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی مسلمانوں کے فلاح بہبود کے لئے لگاتار کام کر رہی ہے، اس میں قبرستانوں کی  گھیرا بندی سے لیکر اسکالرشپ سمیت سیکڑوں منصوبے چلا رہی ہے، جسکا خاطر خواہ فائدہ مسلمانوں کو پہنچ رہا ہے اور ان کی  زندگی بھی بہتر ہو رہی ہے اور وہ مین اسٹریم میں داخل ہو رہے ہیں، جبکہ دوسری پارٹی کے لوگ صرف ووٹ کے طور ان کا استعمال کر رہے ہیں، آرجے ڈی نے مسلمانوں کے حوالے سے کوئی نمایاں کام نہیں کیا۔
جے ڈی یو کے ترجمان نے کہاکہ اب کوئی پارٹی مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال نہیں کر سکتی ہے جو پارٹی مسلمانوں کے فلاح  بہبود کے لئے کام کرے گی مسلمان اسی کو اپنا ووٹ دیں گے ۔
موقع پر ضلع صدر رانا رندھیر سنگھ چوہان، نول کیشور رائے، شاداب احمد خان, کیرن گپتا، رام اقبال کرانتی، ضیاءالدین خان، شنکر بیٹھا، سجیت جھا، نسیم انصاری، اجے منڈل، افتخار انصاری، اجیت پٹیل، رضی خان، محمد نوشاد سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے ۔