جونپور(آئی این اے نیوز 30/اکتوبر 2018) شہر کوتوالی تھانہ علاقہ کے مرزا پور روڈ پر ایک نوجوان نے گومٹی رکھ اپنے خاندان کی روزی روٹی چلانے کے لئے چھوٹی سی دکان سجا رکھی تھی، کل رات محلے کے ایک من بڑھ نوجوان شیرو نے محض 25 روپیے کے تنازعہ میں یہ دھمکی دی کی ہم تمہاری گومٹی کو رات میں پھونک دیں گے، دکاندار نے اس کی دھمکی کو نظر انداز کر دیا لیکن اس نے اس دھمکی کو سچ کر دکھایا اور رات کے اندھیرے میں اس کی گومٹی پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ کے حوالے کر دیا.
دکاندار ہمت علی نے بتایا کہ گومٹی میں اس نے ابھی جلد ہی بیس ہزار کا سامان اور پانچ ہزار نقد رکھے تھے وہ سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا ہے، اور میرے تین چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن کو کھانے کے لالے پڑ گئے اس کے پاس ابھی روزی روزگار کا کوئی اور ذریعہ نہیں رہ گیا ہے.
صبح میں انہوں نے 100 نمبر ڈائل کرکے پولیس کو بلایا لیکن کوتوالی تھانہ پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی.