محمد سیف الاسلام مدنی
ـــــــــــــــــــــــــــ
کیا اب طلباء مدارس کے احاطہ میں بھی اضطراب کی زندگی گزاریں گے، اس ملک میں آزادی کے بعد سے ہی مسلمانوں کے ساتھ کیا حالات پیش آئے ہیں اسکو قلمبند کرنے کا بھی جی نہیں چاہتا ہے، کتنے تبصرے کئے جائے، کتنے تجزیے کئے جائیں، بے شمار تجزیات ملک کے دانشور علماء، ادباء، صحافی اور مضمون نگار حضرات کے موجود ہیں، جن سے نہ تو کوئی امید نظر آتی ہے اور نہ کوئی لائحہ عمل ملتا ہے.
میں قائدین ملت اسلامیہ سے شکوہ نہیں کرتا، بلا شبہ ملت کے قائدین نے ماضی میں قوم کی بے مثال رہنمائی کی ہے، اور آج بھی نامساعد حالات میں وہ ہماری رہنمائی کررہے ہیں، بلاشبہ وہ قائدین ہی تھے جنہوں نے ایسے حالات میں ہماری مخلصانہ رہنمائی کی تھی جب ہماری متحدہ طاقتوں کو ہمیشہ کے لئے توڑ دیا تھا، ہماری بڑی طاقتیں اس ملک سے جاچکی تھی، یہ قائدین کی دور اندیشی اور لائحہ عمل کا ہی نتیجہ تھا کہ ہماری تعداد تین کروڑ سے پچیس کروڑ تک پہنچی، ہم اپنے مستقبل سے آج بھی ناامید نہیں ہیں، لیکن اس کے لئے ہمیں ایک طریقہ کار کی ضرورت ہے ایک لائحہ عمل کی ضرورت ہے.
ہم چاہتے ہیں ہمارے ملک میں بین المذاہب امن وامان اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے، اغیار میں بیٹھی ہوئی ہمارے خلاف نفرتوں کا خاتمہ ہوں، اور جو لوگ مجرم ہیں، اور بے گناہوں کے قتل میں ملوث ہیں، ان کو سزا دی جائے، ہم قائدین سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے حالات کا تجزیہ کریں اور اسکو بہتر بنانے کی کوشش کریں، مجرموں کے خلاف اقدامات کئے جائیں انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اور ضرورت ہے کہ ملت اسلامیہ کا ہر فرد متحرک اور حساس ہوجائے نفرتوں اور مصیبتوں کو کسی خاص مقام کے لئے محدود نہ سمجھیں بلکہ ہمہ وقت حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں.
ـــــــــــــــــــــــــــ
کیا اب طلباء مدارس کے احاطہ میں بھی اضطراب کی زندگی گزاریں گے، اس ملک میں آزادی کے بعد سے ہی مسلمانوں کے ساتھ کیا حالات پیش آئے ہیں اسکو قلمبند کرنے کا بھی جی نہیں چاہتا ہے، کتنے تبصرے کئے جائے، کتنے تجزیے کئے جائیں، بے شمار تجزیات ملک کے دانشور علماء، ادباء، صحافی اور مضمون نگار حضرات کے موجود ہیں، جن سے نہ تو کوئی امید نظر آتی ہے اور نہ کوئی لائحہ عمل ملتا ہے.
مقتول محمد عظیم |