اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: سڑک حادثے میں شوہر بیوی بری طرح زخمی، جيپ نے ماری ٹکر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 29 October 2018

مبارکپور: سڑک حادثے میں شوہر بیوی بری طرح زخمی، جيپ نے ماری ٹکر!

جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اکتوبر 2018) مقامی تھانہ علاقہ کے ٹن ٹن موڑ پر اتوار کی دوپہر موٹر سائیکل سوار شوہر کیساتھ بیوی اور سالی کو سامنے سے آنے والے جیپ نے ٹکر مار دی جس میں شوہر بیوی شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر مبارکپور لایا گیا، جہاں صورت حال سنگین دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے.
معلومات کے مطابق بلند شہر ضلع کے کرشنا راج بھر کی شادی مبارکپور تھانہ علاقہ کے نیٹھی گاؤں رہائشی ہری راج بھر کی بیٹی سجنا سے ہوئی ہے، كرشا راج بھر اس وقت سسرال آیا ہوا تھا اور اتوار کو اپنی بیوی سجنا اور سالی ریکھا کو موٹر سائیکل سے لے کر مبارکپور آ رہا تھا کہ ٹن ٹن موڑ کے پاس سامنے سے آنے والے جیپ نے ٹکر مار دی جس میں کرشنا 32 اور سجنا 29 شدید زخمی ہو گئے جبکہ ریکھا بال بال بچ گئی.