اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی سے شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی کی ملاقات!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 10 October 2018

شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی سے شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی کی ملاقات!

فتنہ قادیانیت کے خلاف شاہی امام کی قیادت میں قافلہ احرار کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: شاہ ملت

محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
لدھیانہ(آئی این اے نیوز 10/اکتوبر 2018) بنگلور سے تعلق رکھنے والے ملک کے مشہور و معروف عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ پنجاب و ہماچل پردیش کے سہ روزہ دورے پر تھے، جہاں مولانا نے مختلف دینی اداروں کا دورہ اور ملت اسلامیہ کے قائدین سے ملاقات کی، مجلس احرار اسلام ہند کے قومی صدر و پنجاب کے شاہی امام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی مدظلہ سے جامع مسجد لدھیانہ میں ملاقات کرتے ہوئے ملک و ملت کے کئی اہم ترین مسائل پر طویل گفتگو کی۔
شاہی امام نے مولانا کی آمد پر بڑی خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ شاہ ملت نے فرمایا کہ شاہی امام کی قیادت میں قافلہ احرار فتنہ قادیانیت و دیگر امور پر ملک میں جو خدمات انجام دے رہی ہے وہ ناقابل فراموش ہیں، شاہی امام نے مولانا کے خدمات کو سراہتے ہوئے اور مولانا کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ مسلسل شاہ ملت کی رہائی کیلئے دعائیں کرتے تھے، روانگی کے وقت شاہی امام نے شاہ ملت کو خوب دعاؤں سے نوازا۔
قابل ذکر ہیکہ اس حسین موقع پر نائب شاہی امام مولانا عثمان لدھیانوی اورمدرسہ جامعہ حبیبہ کے استاذہ وغیرہ بھی موجود تھے، جب شاہ ملت حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے مزار مبارک پر حاضری کیلئے سر ہند پہنچے تو مدرسہ مجدد العلوم، محلہ خاص و عام، سرہند کے اراکین نے مولانا کو مدرسہ ہذا میں طلب کیا، پرزو اصرار کے بعد جب شاہ ملت مدرسہ پہنچے تو مدرسہ کے اساتذہ و طلباءمیں خوشی کا ماحول چھاگیا۔مہتمم صاحب نے پرزور کلمات سے شاہ ملت کا استقبال کیا۔
نیز مہتمم مدرسہ نے مدرسہ ہذا میں حضرت سے دعا کرواتے ہوئے انکے تاثرات کو قلم بند کروایا۔ اسی طرح مدرسہ اصلاح الفکر، بالوگنج، شملہ، ہماچل پردیش میں شاہ ملت کی آمد سے اساتذہ و طلباءاور علاقے میں خوشی کا ماحول چھا گیا، مدرسہ ہذا کے مہتمم مولانا ممتاز احمد قاسمی اور مدرسہ ہذا کے اساتذہ نے شاہ ملت کا استقبال کیا، مدرسہ ہذا میں بھی شاہ ملت نے دعا کی، قابل ذکر ہیکہ حضرت شاہ ملت فی الوقت شمالی ہند کے 15 روزہ دورے پر ہیں۔