اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نماز کی پابندی برائی اور بے حیائی سے بچاتی ہے: محمد سالم ابوالکلام شکیل آزاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 10 October 2018

نماز کی پابندی برائی اور بے حیائی سے بچاتی ہے: محمد سالم ابوالکلام شکیل آزاد

مدھوبنی(آئی این اے نیوز 10/اکتوبر 2018) مدرسہ اصلاح ایمان بھوارہ میں ہفتہ واری پروگرام انجمن اصلاح کلام سے خطاب کرتے ہوئے محمد سالم نے کہا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے اسی میں دوسرا نماز ہے اور نماز دین کا ایک اہم حصہ ہے اور نماز ہر مصیبت و پریشانی سے نجات کا ایک ذریعہ ہے، نماز پڑھنے سے
بندہ اللہ تعالی کے قریب ہو جاتا ہے، خود اللہ تعالی قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ نماز بے حیائی برائی اور بے شرمی کو ختم کرتی ہے، انسان نماز کو اپنے روزانہ کی زندگی میں شامل کریں تو پوری زندگی کامیاب بنتی چلی جاتی ہے، سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ اس مدرسوں سے قرآن و حدیث کے ذریعہ سب سے پہلے پانچوں وقت نماز ادا کرنے کی تعلیم دی جاتی ہے، آج ہم سبھی نماز کی آدائیگی سے کوسوں دور ہوتے جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج مسلمانوں کی شناخت ختم ہوتی نظر آرہی ہے، جس کی وجہ سے غیروں کی نگاہ میں گرتے چلے جا رہے ہیں اس میں بھی بہت ساری کمیاں اور خامیاں ہیں جس کو ہم طالب علموں کو دعوت کے ذریعہ اصلاح کرنا ہے، اپنے حسن اخلاق کو اچھا بنانا ہے اور سب سے پہلے اپنے اندر اصلاح کی ضروت ہے.
 آخر میں انجمن اصلاح کلام کے ذریعہ پروگرام میں شامل طلبا و طالبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیاب پروگرام کیلئے طلبا وطالبات کو مبارکباد پیش کیا.