اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ائمہ مساجد کو سیاسی پارٹیاں اور محکمہ فلاح کے افسران ووٹ بینک کے طور پر استعمال نہ کریں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 10 October 2018

ائمہ مساجد کو سیاسی پارٹیاں اور محکمہ فلاح کے افسران ووٹ بینک کے طور پر استعمال نہ کریں!

محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــ
دربھنگہ(آئی این اے نیوز 10/اکتوبر 2018) حج کمیٹی بہار و دفتر ضلع محکمہ اقلیتی فلاح دربھنگہ کی طرف سے دربھنگہ شہر کے قلعہ گھاٹ سی ایم کالج میں جو حج بیداری کیمپ  کا انعقاد کیا گیا تھا، اس میں شرکت کیلئے مدارس کے ہیڈ مولوی کے ساتھ ائمہ مساجد کو بھی ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا، محکمہ نے اپنے مکتوب میں کہا تھا
کہ "ہدایت دی جاتی ہے" جبکہ مساجد کے ائمہ کوئی سرکاری ملازم نہیں ہے، سرکاری مدارس کے ملازمین حکومت کے ملازمین ہیں ان کے لئے محکمہ نے ہدایت کا لفظ استعمال کیا تو کہا جا سکتا ہے کہ یہ محکمہ کا اختیار ہے، لیکن ائمہ مساجد جو سماج کے با عزت اور باوقار اور اسلام کے داعی لوگ ہوتے ہیں ائمہ مساجد جو متولیان کے ما تحت ہوتے ہیں وہ بھی ان کو کسی معاملہ میں "ہدایت دی جاتی ہے" کا لفظ استعمال نہیں کرتے ہیں محکمہ اقلیتی فلاح کے درخواست میں ائمہ مساجد کو ہدایت دینے کا لفظ استعمال کئے جانے پر مساجد کے امام اور عام لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے اور جو درست بھی ہے اور مسلمانوں کے بیچ ایک ابھرتا ہوا تنظیم آل انڈیا مسلم بیداری کارواں بھی اس معاملہ میں اپنی ناراضگی اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور محکمہ فلاح سے اپیل کرتا ہے کہ  آئندہ کسی بھی لیٹر میں اس کا پورا خیال رکھیں تاکہ لوگوں اور ائمہ مساجد کے جذبات مجروح نہ ہوں.
پریس کانفرنس میں آل انڈیا بیداری کارواں کے راشٹریہ صدراور بےباک لیڈر نظر عالم نے آگے کہا کہ آئندہ ہونے والے انتخاب کے مد نظر سیاسی پارٹیاں سرکاری محکمہ کے لوگوں کا استعمال کر مسلمانوں کے بیچ اپنا ووٹ بینک بنانے کی کوشش میں ہے جو سراسر غلط ہے مذہبی معاملے کو سیاسی طور پر استعمال کرنے سے محکمہ فلاح کے افسران اور حکومتیں پرہیز کریں.