اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: طلباء دیوبند کے علاج معالجہ کے لئے پالی کلینک کا آغاز!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 10 October 2018

طلباء دیوبند کے علاج معالجہ کے لئے پالی کلینک کا آغاز!

 دیوبند(آئی این اے نیوز 10/اکتوبر 2018) ابناء مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ دیوبند نے طلبہ مدارس  کے لئے پانچ روزہ مفت طبی کیمپ کے بعد مہنگائی اور طلباء کی دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے  اپنے صدر دفتر دیوبند اسلامک اکیڈمی میں جملہ سہولیات کے ساتھ ایک پالی کلینک کا آغاز کیا ہے، جس میں ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں کے ذریعہ سبھی بیماریوں بالخصوص ڈینگو، ملیریا، ٹائیفائڈ نزلہ، زکام کھانسی و خارش وغیرہ کا علاج پچاس فیصد چھوٹ کے ساتھ کیا جارہا ہے.

اور سبھی طرح کے جانچ بھی پچاس فیصد چھوٹ پر کرائے جارہے ہیں
نیز طلبہ کو ایڈمٹ کرکے علاج کرنے کا مکمل نظم ہے، اس لئے طلباء کرام اس سنہرے موقع کا فائدہ اٹھائیں، اور رعایتی دروں پر مکمل اور تشفی بخش علاج کرائیں.
کلینک کا پتہ: دیوبند اسلامک اکیڈمی،نزد آفاقی منزل اندراپارک عیدگاہ روڈ دیوبند
9557113167
7071301070