اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انسانیت کی تکمیل کیسے ہو؟

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 9 October 2018

انسانیت کی تکمیل کیسے ہو؟

محمد سیف الاسلام مدنی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اللہ رب العزت نے مسلمانوں کو وہ چیز عنایت فرمائی جو اللہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے والی امتوں کو عطا نہیں فرمائی، اللہ نے اس امت کو ختم نبوت کا بادشاہ عطا کیا اور مسلمانوں کے لیے عملی نمونہ کے طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ سیرت عطا فرمائی جو مکمل طور پر انسانیت کو گمراہی سے بچانے کے لیے روشن چراغ ہے جو دنیا سے کفر وشرک کے اندھیرے کو دور کررہا ہے۔یہ سیرت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم اتنی روشن ہے کہ دنیا کے اندر کسی نبی کی سیرت اتنی روشن اور مکمل طریقے پر محفوظ نہیں۔
غور فرمائیے ہر ملک میں ہر قوم میں، ہر زمانے میں کتنے رہبر، کتنے نبی، کتنے پیغمبر خدا کا پیغام لے کر آئے ہوں گے ایک روایت کے مطابق کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر تشریف لائے مگر آج کی انسانیت کو ان میں سے کتنے کے نام معلوم ہیں اور بعض کے نام معلوم بھی ہیں، حالات زندگی معلوم نہیں، لیکن وہ ذات عالی جس کی پوری زندگی سند کے ساتھ محفوظ ہے۔جس کی زندگی میں کاملیت بھی ہے جامعیت بھی اور حسن اخلاق بھی، جس کی تصدیق قرآن سے پہلے کی تمام کتابوں کے اندر موجود ہے، توریت، زبور، انجیل اور دیگر صحیفوں کے اندر بھی موجود ہے، وہی ذات خالص پیروی کے لائق ہے اور اسی کی پیروی میں پوری انسانیت کی فلاح بھی ہے۔