اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تعلیمی کارواں کا اعظم گڑھ میں پہلا کامیاب پروگرام جامعہ الطیبات طوی میں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 10 October 2018

تعلیمی کارواں کا اعظم گڑھ میں پہلا کامیاب پروگرام جامعہ الطیبات طوی میں!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/اکتوبر 2018) یوپی رابطہ کمیٹی اور سید حامد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی بیداری کےلئے نکلے کارواں کا ضلع اعظم گڑھ میں پہلا پڑاؤ جامعہ الطیبات طوی رہا، کارواں میں شریک ڈاکٹر عبد القدیر ڈائرکٹر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن، بیدر، کرناٹک نے اپنے صدارتی کلمات میں حفظ القرآن پلس کا تعارف کرایا اور بتایا کہ معاشرے میں بہت سے لوگ صرف حفظ کرکے تعلیم ترک کردیتے ہیں اور زندگی بھر معاش کے تئیں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ہم نے حفاظ کرام کے لئے الگ سے پلس نصاب کا آغاز کیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے ڈاکٹرس، انجینیرس اور اکاؤنٹنٹس بن کر کامیاب زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس وقت سب سے تشویشناک مسئلہ مخلوط تعلیم  کا ہے جس کے سماج پر بہت  برے اور غلط اثرات مرتب ہورہے ہیں آپ نے پڑھنے والے بچّوں اور بچیوں میں موبائل کی لت اور لعنت کو اُجاگر کیا.
جناب سعید احمد ڈائرکٹر رابطہ فاؤنڈیشن پونہ نےاپنی گفتگو کا آغاز گزرتے وقت سے کرتے ہوئے فرمایا کہ وقت تو گزرجائے گا ہمیں سوچنا ہے کہ کیا یہ وقت بغیر  کسی منصوبہ بندی کے بے مقصد گزرے گا یا ایک ایک لمحہ مقصداور ٹارگٹ کو طے کرتے ہوئے  گزرے گا بے مقصد زندگی جانور کی زندگی ہوتی ہے ہمیں اپنی نئی نسل کی کامیاب اور با مقصد زندگی کے لئے پلاننگ کرنی چاہیے.
میر کارواں مولانا محمد طاہر مدنی صاحب نے جملہ حاضرین سے اپنے گاؤں کے مکاتب کو ازسر نوزندہ کرنے اور اس کی  بنیادی اہمیت  کو اجاگر کیا.
مولانا ابرار احمد اصلاحی مکی نے اپنے گاوں کے مکتب محبوب اسلامک اسکول طوی میں کئے جارہے نئے تجربات کو عوام سے شیئر کیا، ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی صاحب نے حاضرین کےسامنے اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے جذبہ اطاعت کو ابھارا اور اپنی تمام زندگی بطور خاص معاشرتی وسماجی زندگی میں اصلاحات لانے کی ضرورت پر زوردیا، پروفیسر ابو سفیان اصلاحی علیگ نے خواتین اور طالبات کو مطالعہ کرنے اور وقت کے صحیح استعمال کے تئیں مثالیں دے کر سمجھایا.
اس موقع پر جامعہ کی طالبات، فارغات کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین اور مرد حضرات شریک اجلاس رہے، خاص طور پر حکیم ارشاد اعظمی سابق پرنسپل ابن سینا طبیہ کالج بیناپارہ، ظفر جمال، طاہر جمال، مولانا محمد عمر اسلم اصلاحی، مولانا ابوالفیض مدنی، حاجی محمد عمر، حاجی حسام الدین، محمد ثاقب، اسد الرب، حاجی عزیز الرحمن، ابو سالم خازن جامعہ، عبید الرحمن اصلاحی جامعی، مولانا اصغر علی اصلاحی ناظم جامعہ ودیگر اراکین جامعہ موجود تھے.
مولانا حافظ محمد عارف اصلاحی نائب ناظم جامعہ کلمات تشکر پیش کئے، نظامت کے فرائض مہتمم جامعہ عتیق الرحمن اصلاحی نے ادا کئے سبھی حضرات نے پروگرام کوآرڈینیٹر جناب احسان احمد صاحب کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی کہ انہیں کی تگ و دو کے باعث یہ پروگرام کامیابی سے ہم کنار ہو سکا۔