اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرزمین دیوبند میں آج کی شام "ولی اللہ ولی بستوی" کے نام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 11 October 2018

سرزمین دیوبند میں آج کی شام "ولی اللہ ولی بستوی" کے نام!

اسی کے دست غیب میں خفی بھی ہے جلی بھی ہے
اسی کے نیک بندوں میں یہ "بستوی ولی" بھی ہے

دیوبند(آئی این اے نیوز 11/اکتوبر 2018)فکر و فن کے تابندہ گہر، استاذ الشعرا، شاعر اسلام، زائر حرم، مداح رسول، حضرت مولانا الحاج ولی اللہ ولی قاسمی بستوی  (ولی اتری) کی صحافت و خطابت، نظامت و شاعری کی بے مثال خدمات کے اعتراف
میں تنظیم ابناء مدارس اور تنظیم فضلاء مدارس کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام "ایک شام ولی بستوی کے نام " کا انعقاد آج 11/اکتوبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام دیوبند اسلامک اکیڈمی کیا جائے گا، جس میں تنظیم فضلاء مدارس کے بانی و رکن مولانا سبحان اللہ قاسمی بستوی مقیم حال ممبئی و مولانا محمود الرحمن بستوی، مولانا ناصرالدین صاحب کو بھی انکی تعلیمی و رفاہی خدمات کی بنا پر انہیں خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا. ان شاء اللہ
اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ شریک ہو کر پروگرام کو کامیاب بنائیں.