محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 11/اکتوبر 2018) آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے راشٹریہ صدر نظر عالم نے ایک مکتوب کے ذریعہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بہار کے ہر ضلع میں کم سے کم ایک مسلم افسر تعینات کرے کیونکہ درگا پوجا دیوالی اور چھٹ جیسے تہوار کے موقع پر کئی ضلع ایسے ہیں جہاں ایک بھی مسلم افسران نہیں ہیں.
صدر نظر عالم نے آگے مطالبہ کیا ہے کہ تہوار کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ سطح پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں کیوں کہ بڑی طاقتیں ہمیشہ فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کے فراق میں رہا کرتی ہیں، ریاست بہار ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور وزیر اعلی نتیش کمار بھی اسے بر قرار رکھنے میں کچھ حد تک پہلے کامیاب بھی ہوئے تھے لیکن ان دنوں بہار میں جرائم شباب پر ہے اور مجرم کے لئے تو اس وقت بہار واردات کو انجام دینے کا مرکز بنا ہوا ہے، آئے دن قتل عصمت دری اغوا جیسے معاملے رو نما ہورہے ہیں بہار جیسے ریاست میں امن کے ساتھ رہنے والے لوگ ان دنوں ڈر اور خوف کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.
نظر عالم نے درخواست کے ذریعہ سے وزیراعلی نتیش کمار سے یہ امید بھی جتائی ہے کہ برادر وطن کے لگاتار اتنے بڑےبڑے تہوار کے موقع پر بہار کو فرقہ وارانہ فساد سے ضرور بچانے کے لئے آگے آئیں گے اور قانون کا راج قائم کرنے کی پہل کریں گے، نظر عالم نے وزیر اعلی نیتیش جی سے بہار کے ہر ضلع میں تہوار سے پہلے ہی کم سے کم ایک مسلم افسر کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں کچھ ضلع کافی حساس مانا جاتا ہے خاص کر دربھنگہ مدھوبنی جیسی جگہوں پر ایک بھی مسلم افسر کا نہ ہونا بہت افسوس ناک معاملہ ہے، نظر عالم نے یہ بھی کہا کہ اتنے بڑے بڑے تہواروں کے مد نظر امن شانتی انتطامیہ سطح پر ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے وہیں ایسے وقت میں جب پوری ریاست میں شر پسند عناصر کے حوصلے کافی بلند دیکھے جا رہے ہیں حکومت مسلم افسران کو فوری تعینات کرے اور ریاست کے امن کے ماحول کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری کو نبھائے.